امیتابھ بچن پر تنقید کرنا بھارتی ادا کارہ کو مہنگی پڑ گئی

143

ممبئی(ما نیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ پوجا بھٹ بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن پر تنقید کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر آگئیں۔مقبوضہ کشمیر میں 8 سالہ ننھی آصفہ کے ساتھ زیادتی اور بہیمانہ قتل پر جہاں پوری بھارتی انڈسٹری آصفہ کیساتھ اظہار یکجہتی اور انصاف کیلئے اٹھ کھڑی ہوئی تھی وہیں حیرت انگیز طور پر اداکار امیتابھ بچن نے اس معاملے پر کچھ بھی کہنے سے گریز کیا تھا۔اداکارہ پوجا بھٹ نے بھی امیتابھ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا ’مجھے فلم پنک کی یاد آرہی ہے، کیا اسکرین پر ہماری جو تصویر پیش کی جاتی ہے حقیقت میں بھی ہم ویسے ہی ہوتے ہیں۔امیتابھ کے مداحوں کو پوجا بھٹ کا یہ ٹوئٹ پسند نہیں آیا اور انہیں امیتابھ کے مخالف ٹویٹ کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے’’شرابی‘‘کا طعنہ دیا گیا۔ ایک صارف نے لکھا پوجا بھٹ دراصل امیتابھ بچن کے نام پر سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.