الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے سماجی خدمات پروگرام کے بورڈ کاخصوصی اجلاس

130

لاہور(نیوزنامہ) الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے سماجی خدمات پروگرام کے بورڈ کاخصوصی اجلاس لاہور میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت الخدمت فاؤنڈیشن کے سینئر نائب صدر سید احسان اللہ وقاص نے کی جبکہ سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ، تمام الخدمت پروگرامزکے جنرل مینجر سفیان احمدخان، سماجی خدمات پروگرام کے مینجرفرحان خالد، الخدمت وومن ونگ کی سیکرٹری جنرل صبا ثاقب سمیت الخدمت سماجی خدمات پروگرام کے مرکزی اور ریجنل ذمہ داران نے شرکت کی۔اجلاس میں سماجی خدمات پروگرام کی سال 2017ء کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جس میں تمام ریجنز کے ذمہ داران نے اپنے اپنے ریجن کے حوالے سے مکمل کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ جبکہ2018ء کی منصوبہ بندی جنرل مینجر پروگرامزسفیان احمد خان نے پیش کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید احسان اللہ وقاص نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے سماجی خدمات پروگرام کے تحت ملک بھر میںقربانی،رمضان پیکجز،ونٹر پیکجز، وہیل چیئرز کی تقسیم، قیدیوں کی فلاح و بہبود اور مساجد کی تعمیر کا اہتمام کیا جاتا ہے جس سے اب تک لاکھوں مستحق اور مجبور افراد مستفید ہوچکے ہیں اور ہمارا مشن ہے کہ اس سلسلے کو ملک کے کونے کونے تک پہنچایا جائے تاکہ کوئی بھی مستحق محروم نہ رہے۔انھوں نے تمام ریجنز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.