اسلامی جمعیت طلبہ کا "تعلیم کو پانچ فیصدبجٹ دو ــ”کی تحریک چلانے کا اعلان

199

لاہور(نیوزنامہ) ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ لاہور اسعدقریشی کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ نے تعلیم کو پانچ فیصد بجٹ دو کی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے ۔ اس موقع پر ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کا کہنا تھا کہ آئندہ بجٹ میں تعلیم کا حصہ کم از کم پانچ فیصد کیا جائے ۔ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور حافظ ذوالنون کا طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے یہ کہنا تھا کہ تعلیم کا بجٹ ہر سال کہیں اور لگا دیا جاتا ہے اور وہ حقوق اور بجٹ تعلیم کو نہیں دیا جاتا جو اس کو درکا ر ہے۔ طلبہ سے خطاب کرتے ہوکہنا تھا کہ لاہور بھر کے تعلیمی اداروں میں انفراسٹرکچر اور معیار تعلیم زبوں حالی کا شکار ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کالجوں میں نا کافی اور تباہ حال سہولیات انتظامیہ کی نااہلی کاثبوت ہیں۔ طلبہ کے سامنے ناظم لاہور جمعیت نے اعلان کرتے ہوئے یہ کہا کہ آئیندہ بجٹ میں طلبہ کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا تو احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.