باؤ اصغر ڈرامہ ’’چرچے بے بی دے‘‘ پروڈیوس کریں گے

177

فیصل آباد(شوبز رپورٹر )بائو اصغر 20 اپریل سے سٹار تھیٹر فیصل آباد میں ڈرامہ’’چرچے بے بی دے‘‘‘ پروڈیوس کریںگے ،مرکزی کردار کیلئے معروف اداکارہ بے بی جان سے معاہد ہ طے پاگیا ہے،تفصیلات کے مطابق سٹار تھیٹر فیصل آباد میں جمعہ 20اپریل سے اسٹیج ڈرامہ ،، چرچے بے بی دے ،،پیش کیا جائے گا،، جس کے پروڈیوسر بائو اصغر علی اور علی اصغر ہیں جبکہ اس ڈرامہ کی کاسٹ میں معروف اداکارہ بے بی جان ،عابدہ بیگ ،فریحہ خان ،سونیا خان ،منیشا چوہدری ،اسلم چٹا ،گاما بی اے ،اظہر نشئی ،ستار کمال ،کامی کمال اور مجاہد عباس شامل ہیں ،اداکارہ بے بی جان کا کہنا ہے کہ عرصہ دراز کے بعد بائو اصغر علی کا شوبز انڈسٹری میں کام کرنا ہمارے لیئے بڑی خوشی کی بات ہے ،بائو اصغر نے کہا ہے کہ ’’چرچے بے بی دے‘‘ ایک منفردڈرامہ ہے جو ڈرامہ بین بے حد پسند کرینگے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.