ٹرمپ صدارت کیلئے نااہل، خواتین کو محض گوشت کا ٹکرا سمجھتے ہیں:سابق ڈائریکٹر ایف بی آئی

واشنگٹن(ما نیٹرنگ ڈیسک) امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمز کومی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اخلاقی طور پر نااہل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اخلاقی طور پر صدارت کے لیے نااہل ہیں کیونکہ وہ خواتین کو محض گوشت کا ٹکرا سمجھتے ہیں، ٹرمپ کے نزدیک سچائی کی خاص اہمیت نہیں، وہ مسلسل جھوٹ بولتے رہتے ہیں اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ بھی بنتے ہیں۔جیمز کومی نے کہا کہ میں اس بات سے اتفاق نہیں کرتا کہ ٹرمپ دماغی طور پر نااہل ہیں یا وہ ڈیمنشیا(دماغی تنزلی) کے مرض میں مبتلا ہیں، میرے خیال سے وہ طبی طور پر نہیں بلکہ اخلاقی طور پر صدر کے عہدے کے لیے نااہل ہیں۔ ادھر ڈونلڈ ٹرمپ نے جیمز کومی کو انتہائی جھوٹا شخص قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ ٹرمپ نے جیمز کومی کو گذشتہ سال عہدے سے برطرف کردیا تھا جس کے بعد یہ ان کا پہلا انٹرویو ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.