معروف اداکارہ بھی سیاسی میدان میں آگئیں، بڑی پا رٹی میں شمولیت کا اعلان

149

لاہور (نیوز نا مہ) اداکارہ لیلیٰ نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔ لیلیٰ نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ملک کیلئے بڑا کام کیا اور خاص طور پر صوبہ پنجاب اور لاہور میں جس طرح کے ترقیاتی کام ہوئے ہیں و ہ قابل تحسین ہیں جس کا اعتراف عالمی سطح پر بھی کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف عالمی سطح کے لیڈر ہیں اور شہبازشریف میں بہترین ایڈ منسٹریٹر کی خوبیاں موجود ہیں اورانہوں نے بطور وزیراعلیٰ دوسرے صوبوں کی نسبت سب سے زیادہ ترقیاتی کام کئے ہیں ۔ بینظیر بھٹو کے بعد مجھے مریم نواز نے بڑا متاثر کیا ہے اورمجھے یقین ہے کہ مستقبل میں وہ خواتین اور خاص طور پر ملک کیلئے اہم کردار ادا کریں گی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.