کپاس کی پیداوار 3سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

252

کراچی(نیوز نا مہ)کپاس کی پیداوار 3سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سیزن کپاس کی پیداوار 8 فیصد اضافے سے ایک کروڑ 15 لاکھ بیلز تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ سیزن میں ایک کروڑ 7 لاکھ بیلز تیار ہوئی تھیں، پنجاب میں 73 لاکھ جبکہ سندھ میں 42 لاکھ کاٹن بیلز تیار کی گئیں،کپاس کی پیداوار میں سندھ کا ضلع سانگھڑ 13 لاکھ 83 ہزار کاٹن بیلز کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا، ضلع رحیم یار خان 10لاکھ 72 ہزار کاٹن بیلز کے ساتھ دوسرے جبکہ بہاولپور 10لاکھ 24 ہزار کاٹن بیلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا،مالی سال 2018 میں ٹریڈ کارپوریشن آف پاکستان نے کپاس کی خریداری نہیں کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.