بلال ملک کا اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہرکھلاڑی کیلئے 5لاکھ روپے انعام کا اعلان

دنیا جان لے پاکستان پر امن ملک ،انٹرنیشنل کرکٹ بھی جلد بحال ہو گی ،سی ای او گوادر گالف سٹی

148

لاہور(بزنس رپورٹر) گوادر گالف سٹی کے سی ای او بلال بشیر ملک نے پی ایس ایل تھری میں شاندار کامیابی پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہر کھلاڑی کو 5 لاکھ روپے جبکہ کپتان مصباح الحق کو 10لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ دنیا جان لے کہ پاکستان پر امن ملک اور پاکستانی کھیلوں سے محبت کرنے والی قوم ہے انشااللہ انٹرنیشنل کرکٹ بھی جلد بحال ہو گی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.