پیپلز پارٹی اب زرداری لیگ بن چکی:ناہید خان، صفدر عباسی

180

رینالہ خورد(راؤ عتیق گوہر)سابق وزیراعظم پاکستان محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی سابق پولیٹیکل سیکریٹری ناہید خان اور سابق سنیٹر صفدر عباسی نے کہاہے کہ سیاسی پارٹیاں خاندانی وراثت بن چکی ہیں پیسے کی سیاست تجارت بن کر رہ گئی ہے جس مقصد کیلئے پاکستان بنایا تھا وہ 70 سال سے بھی حل نہ ہوسکاہے اسکی بڑی وجہ لیڈر شپ کا فقدان ہے شہیدذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو آئین دیا اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے میثاق جمہوریت لیکن بدقسمتی سے سیاستدانوں نے آئین کی دھجیاں اڑارکھی ہیں اور میثاق جمہوریت کو مذاق جمہوریت بنادیاہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی سیاسی وسماجی رہنما چوہدری یٰسین گجر کے بیٹے چوہدری مذمل بشیر ایڈووکیٹ کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے موجودہ پیپلزپارٹی کے حوالے سے کہاکہ پارٹی اب زرداری لیگ بن چکی ہے اور بھٹو کے منشور پر چلنے والے کارکن بے چینی کی کیفیت میں ایک سائیڈ پر بیٹھے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ پارٹی الیکشن کروائے جائیں اور وراثتی سیاسی نظام کو ختم کرکے کارکنوں میں سے قیادت کا انتخاب کیاجائے کارکن ذوالفقار علی بھٹو شہید کے نظریے اور بی بی شہید بے نظیر کی سوچ کو آگے بڑھانے اور موجودہ حالات میں سسٹم کو بچانے کیلئے اپنا اپنا کردار اداکریں سپریم کورٹ کی طرف سے موجودہ حالات میں نوٹسز لیے جانے پر انکا کہنا تھاکہ جب سیاسی پارٹیاں عوامی مسائل حل نہ کریں اور اداروں کو غلام بنانے کی پالیسیوں پر گامزن ہوں عوام دربدر غربت اور مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہوں تو عوام کیلئے کسی کو تو کام کرنا ہوگا اور وہ سپریم کورٹ کررہی ہے جو احسن اقدام ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.