ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ملتان پروفیسر منصور شاہ کا گورنمنٹ ولایت حسین اسلامیہ ڈگری کالج کا دورہ

154

ملتان(نیوزنامہ )گورنمنٹ ولایت حسین اسلامیہ ڈگری کالج ملتان میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجزملتان پروفیسر منصورشاہ نے کالج کا دورہ کیااورکالج کی ادبی اور ترقیاتی سرگرمیوں کے ساتھ ماہانہ کلاسز ٹیسٹ کا جائزہ لیااور کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر فرید شریف فاروقی کی کاوشوں کے نتیجے میں کالج کی بہتری کیلئے نئے پروجیکٹس جن میں کالج کی نئی فلو ر ٹائلنگ، کالج انٹرنس وال پرگرل کی تعمیر ، نئی پارکنگ والز کی تعمیر، نئے واٹر کولر کی تنصیب ، لیبارٹرز کی اپ گریڈیشن ، کالج ایڈمیشن بی۔ ایس پروگرام میں اضافے ، وزیراعلیٰ تقریری و ادبیٰ مقابلوں میں ڈویژن لیول پر طلباء کی پوزیشنز اور کنٹرولر امتحانا ت پروفیسر ظفر اقبال بیگ اور پروفیسررضوان بٹ کی کاوشوں سے ماہانہ ٹسٹ شیڈول کا انعقاد اور طلباء کی باقاعدہ حاضری جیسے اچھے اقدامات کی دن رات کی کاوشوں کو سراہا ۔انہوں نے ڈینگی کے حوالے سے کالج میں موجود طلباء سے مختلف سوالات کیے اور اس کے ساتھ انہوں نے کالج لیبارٹریز کا جائزہ لیاکالج میں نئے بنائے گئے گراسی پلاٹ کا معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر وائس پرنسپل پروفیسر نعیم حشمت ،پروفیسر ڈاکٹر حافظ عقیل احمد، پروفیسر ڈاکٹر کنور سلطان،پروفیسر تنویر احمد شاہ، پروفیسر ڈاکٹر آصف جہانگیر، پروفیسر الطاف خان ڈاہر،پروفیسر مسز کوثر پروین، پروفیسر شاہد اقبال ، پروفیسر محمد مشتاق، پروفیسر سید اعجاز عباس بخاری،، پروفیسر حاکم علی ، پروفیسر ساجد علی،پروفیسر قمر رئیس بیگ، پروفیسر الطاف حسین ، پروفیسر محمد عمر انصاری ، پروفیسر مختارمسعود خان موجود تھے۔

اسے بھی پڑھیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.