بھارتی کر کٹ ٹیم کے کپتان کوجوکر قراردیا

137

جوہانسبرگ(سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقا کے لیفٹ آرم اسپنر پاول ہیریس نے ربادا اور اسٹیواسمتھ کے تنازع میں ویرات کو ہلی کو بھی گھسیٹ لیااور الزام لگایا ہے کہ دورہ جنوبی افریقا کے دوران ویرات کوہلی نے جوکرجیسے رویہ کا مظاہرہ کیااور آئی سی سی نے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاول ہیریس کا کہنا ہے کہ کاگیسو ربادا پر دو میچز کی پابندی ظاہر کرتی ہے کہ آئی سی سی کو ربادا یا جنوبی افریقا کی ٹیم سے کوئی مسئلہ ہے۔ربادا کو جنوبی افریقا اورآسٹریلیا کے ٹیسٹ کے دوران آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے لیول ٹو کا قصوروار ثابت ہونے پر دو میچوں کے لئے معطلی اور میچ فیس کا 50فیصد جرمانہ عائد کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.