حضرت داودبندگی کرمانی کے عرس کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں:ڈی پی او اوکاڑہ

رینالہ خورد(راؤ عتیق گوہر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے کہاہے کہ حضرت داودبندگی کرمانی سرکار کے سالانہ عرس کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرے لگاکر دربار کے اندر قائم کنٹرول روم سے سیکورٹی معاملات کو مانیٹر کیاجارہاہے 8سو کے قریب پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹیوں پر تعینات کرکے پورے علاقہ کے گرد حصار قائم کردیاگیاہے دربار کے داخلی راستوں پر بیرئیر لگائے گئے ہیں جہاں پر ہر شخص کو مکمل چیکنگ کے بعداحاطہ دربار میں داخل ہونیکی اجازت دی جاتی ہے خواتین کی چیکنگ کیلئے لیڈی اہلکار تعینات کی گئی ہیں ٹریفک نظام کو کنٹرول رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس کی بھاری نفری اپنی ذمہ داریاں باخوبی اداکررہی ہے یہ باتیں انہوں نے ڈی ایس پی رینالہ سرکل انعام الحق چوہدری کے ہمراہ میڈیاکے نمائندوں کو عرس کی سیکورٹی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کیں حسن اسد علوی نے میڈیا کے ذریعے عوام الناس کو دیئے گئے پیغام میں کہاکہ معاشرے کے ہر فرد کو ملک وقوم کی خدمت کیلئے انتظامیہ کا دست وبازوثابت ہونا چاہیے انہیں چاہیے کہ کسی بھی مشکوک یا مشتبہ شخص کو دیکھیں تو اسکی اطلاع فوری طور پر متعلقہ تھانے کو دیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچاجاسکے انہوں نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں کو سختی سے تنبیہ کی کہ کسی بھی شخص کو دوران چیکنگ ہراساں وپریشان نہ کیاجائے زائرین کی عزت نفس کاپوری طرح سے خیال رکھا جائے عرس پر لگائے جانے والے میلے میں سرکس اور ورائٹی شو کی آڑ میں فحاشی وعریانی کو ہر گز برداشت نہ کیاجائے گا شکایت کی صورت میں سخت ترین محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.