ڈسکہ کی اہم خبریں

186

7 اپریل کو مینار پاکستان پر ہونے والی تاریخ ساز نظام مصطفیٰ ﷺ کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلہ میں ورکرز کنونشن کا جامعہ نقشبندیہ جماعتیہ کالج روڈ ڈسکہ میںانعقاد
ڈسکہ(پرویزعالم بٹ)تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺاور تحریک صراط مستقیم پاکستان ڈسکہ کے زیر اہتمام 7 اپریل کو مینار پاکستان پر ہونے والی تاریخ ساز نظام مصطفیٰ ﷺ کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلہ میں لبیک یا رسول اللہﷺ ورکرز کنونشن جامعہ نقشبندیہ جماعتیہ کالج روڈ ڈسکہ میں منعقد کیا گیا۔کنونشن کی صدارت شیخ الحدیث مفتی محمد معین الدین نقشبندی جلالی نے کی۔ورکرز کنونشن اور میڈیا کے احباب سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کے چئیرمین ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا:تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ سوادا عظم اہل سنت و جماعت کی ترجمان ہے آل انڈیا سنی کانفرنس بنارس میں اکابرین اہل سنت نے جس جذبہ کے ساتھ پاکستان بنانے کا فیصلہ کیا تھا آج ہم اسی جذبے سے پاکستان بچانے کے لیے میدان میں نکلے ہیں۔پاکستان میں سیاست کے مقدس لفظ کے پردے کی کرپشن،ظلم اور ذاتی مفادات کا کھیل قابل مذمت ہے سینٹ الیکشن کے موقع پر کی جانی ہارس ٹریڈنگ سے یہ بات واضح ہو گئی ہے۔اقتدار کی جنگ میں کس قدر ضمیر فروشی کا دھندا کیا جا رہا ہے۔تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ ناموس مصطفیٰﷺ کی پاسبانی اور نظام ﷺ کی حکمرانی والے منشور پر مسلسل گامزن رہے تحریک لبیک یا رسول اللہﷺقوم کو واشنگٹن کی بجائے گنبد خضریٰ کی طرف متوجہ کرنا چاہتی ہے۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی میں 295C کے بارے میں تبدیلی کا مسوّدہ پیش ہونا باعث ندامت ہے۔اگر 295C میں تبدیلی کے لیے سینٹ نے کوئی کاروائی کی تو ہم سینٹ کا گھراؤ کریں گے۔ حکومت ختمِ نبوت ﷺکے سلسلہ میں ہمارے منظور شدہ مطالبات پر فی الفور عملدامد کرائے۔حلف نامہ ختم نبوت میں تبدیلی کے ذمہ داروں کو سزائیں دی جائیں رانا ثناء وزیر قانون پنجاب کو ختم نبوتﷺ اور آئین سے غداری کی وجہ سے برطرف کر کے آئینی سزا دی جائے۔فیض آباد دھرنے کے موقع پر شہید ہونے والے پر امن عاشقان رسول ﷺ کو انصاف دلایا جائے۔سعودی حکومت نے آثارِ رسول ﷺ پر حملہ کر کے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ اگر سعودی حکومت آثارِ رسول ﷺ کی حفاظت اور ان سے تبرک کے موضوع پر علمی ڈائیلاگ چاہتی ہے تو ہم اس کے لیے تیار ہیں مگر ہمیں آثار رسول ﷺاور مقامات مقدسہ کی یوں توہین برداشت نہیں ہے۔ملک شام سے جنگ کی آگ بجھانے کے لیے پاکستان کو ترک حکومت کے ساتھ مل کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔اس سلسلہ میں امن فوج تیار کی جائے جو عبوری طور ملک شام کو کنٹرول کرے۔

دھوکہ دہی سے رکشہ ڈرائیور نے رکشہ میں سوار شخص کی جیب خالی کر دی
ڈسکہ(پرویزعالم بٹ)دھوکہ دہی سے رکشہ ڈرائیور نے ساتھیوں سے مل کر رکشہ میں سوار شخص کی جیب سے نقدی نکال لی تفصیل کے مطابق محمد بشیر ممتاز رقم لے کر جا رہا تھا کہ اسے رکشہ ڈرائیور شعیب نے دھوکہ سے اپنے رکشہ میں بٹھالیا رکشہ میں سواریوں کے روپ میں بیٹھے اسے کے دو نامعلوم ساتھیوں نے محمد بشیر کی جیب سے 83ہزار رو پے نقدی نکال لی تھانہ سٹی پولیس نے مدعی کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ڈکیتی چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری ،موٹر سائیکل،طلائی زیورات سمیت قیمتی سامان سے محروم
ڈسکہ(پرویزعالم بٹ)ڈکیتی چوری کی چار مختلف وارداتوں میں شہری ،موٹر سائیکل ،رکشہ ،نقدی ،طلائی زیورات،موبائل فون ،درخت اور گھریلو سامان سے محروم تفصیل کے مطابق موضع وسن کے کا رہائشی محبوب عالم بٹ موٹر سائیکل نمبریSTC/3934پرسوار اپنے بیٹے صابر کے ہمراہ جا رہا تھا کہ راستہ میں کھڑے تین ڈاکوئوں ندیم رضا ،رحمت اور محسن علی جنہیں بعد میں پہچان لیا نے اسلحہ کے زور پر دونوں باپ بیٹوں کو روک کر ان سے موٹر سائیکل ،نقدی 12ہزار5سور رو پے ،موبائل فون ،شناختی کارڈ وغیرہ چھین کر فرار ہو گئے ،منڈیکی گورائیہ کا رہائشی محمد عثمان اپنا رکشہ نمبریKSS/259مینار والی مسجد کے پاس کھڑا کر کے سامان لے کر جا رہاتھا واپس آیا تو رکشہ غائب تھا جسے نامعلوم چورچرا کر لے گئے موضع گھوئینکی کا رہائشی محمد عاصم اہلخانہ کے ہمراہ رشتہ داروں کو ملنے گیا ہوا تھا کہ اس کی عدم موجودگی میں نامعلوم چور گھر کے تالے توڑ کر 45ہزار رو پے نقدی ،دو تولے طلائی زیورات ،ایل سی ڈی ،جو سر مشین ،ان سلے کپڑے مالیتی 15ہزار رو پے چرا کر لے گئے گھر واپس آنے پر وقعہ کا علم ہوا پتہ جو ئی کر نے پرمعلوم ہوا کہ چوری کی واردات ملزمان ساحل ،فرحان، عبدالوہاب،مزمل ،ارسلان ،سجاد احمد اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ چرا کر لے گئے جبکہ موضع چانگانوالی کے قبرستان سے یونین کونسل کے ملکیتی تین عدد درخت ملزمان وارث ،اصغر چوری کاٹ کر لے گئے سرکل پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کرلیا ۔

کھلا پٹرول فروخت کر نے پر چار دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج
ڈسکہ(پرویزعالم بٹ)کھلا پٹرول فروخت کر نے پر چار دکانداروں اور گاڑی میں سی این جی سلنڈر لگوانے پر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق موضع کوٹ کرم بخش کا رہائشی دکاندار محمد نواز ،کوٹلی مرلاں کے رہائشی رزاق،علی حیدراور محمد شہباز پابندی کے باوجود کھلا پٹرول فروخت کررہے تھے کہ پولیس نے دوران چیکنگ چاروں دکانداروں کو گرفتار کر لیا جبکہ ڈرائیور محمد نعیم نے اپنے ٹویوٹا نمبریRIP/9587میں غیر معیاری سلنڈر لگوا رکھے تھے کہ پولیس نے دوران چیکن اسے گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیئے۔

نہر بی آر بی کا بند توڑ کر پانی چوری کر نے پر مقدمہ درج
ڈسکہ(پرویزعالم بٹ)نہر بی آر بی کا بند توڑ کر پانی چوری کر نے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق نیو کچہری کے قریب ملزم محمد بشیر نے نہر بی آر بی کا بند توڑ کر سرکاری املاک کو تین دفعہ نقصان پہنچانے پر ایس ڈی او سب ڈویژن اللہ دتہ تارڑ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.