شیخ زاید ہسپتال لاہور میں امراض گردہ کے عالمی دن پرمفت میڈیکل کیمپ اور سمپوزیم کا انعقاد کیا جائیگا

144

لاہور(نیوزنامہ)شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہور میں شعبہ امراض گردہ کی زیر نگرانی 8 مارچ 2018 کو عالمی دن برائے امراض گردہ کی مناسبت سے آگاہی واک اور عوام الناس کو گردوں کے مفت بنیادی ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کرنے کیلئے میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا جائیگا۔اس سال گردوں کے عالمی دن کا عنوان ” گردے اور نسوانی صحت” ہے، بعد ازاں آڈیٹوریم میں اسی عنوان کے لحاظ سے شیخ زاید ہسپتال کے شعبہ امراض گردہ اور شعبہ امراض نسواں کے باہمی اشتراک سے ایک سمپوزیم کا انعقاد بھی کیا جائیگا جس میں نہ صرف ماہر امراض گردہ اور ماہر امراض نسواں خصوصی لیکچرز دیں گے بلکہ جنرل پریکٹیشنرز بھی اپنی قیمتی آراء سے مستفید کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.