دنیا کو جیمز بونڈ فلمیں دینے والے ڈائریکٹر چل بسے

168

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) دنیا کو بہترین جیمز بونڈ فلمیں دینے والے ڈائریکٹر لیویز گلبرٹ 97 سال کی عمر میں چل بسے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی لاس اینجلس ٹائمز کے مطابق جیمز بونڈ کی تین فلمیں ڈائریکٹ کرنے والے لیویز گلبرٹ 97سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔برطانوی اخبار دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق فلم ’دی اسپائی ہولووڈ می‘ ان کے کیریئر کی بہترین فلم ثابت ہوئی جس سے ان کی شہرت میں اضافہ ہوا۔جیمز بونڈ کے پروڈیوسرز مائیکل ولسن اور باربارا بروکولی نے ان کی موت پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.