البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو میں صفائی و آگاہی سرگرمی

البیراک ٹیم کا بچوں میں صفائی ستھرائی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے تفصیلی لیکچر،بچوں کی تفریح کیلئے آرٹ مقابلے کا اہتمام، کوڑا دان کے استعمال کو فروغ دینے کیلئے باسکٹ بال کی طرز پرمنفرد ڈیزائن کے کوڑادان نصب کئے گئے

153

لاہور(نیوزنامہ)البیراک ویسٹ مینجمنٹ لاہور شہر کے مختلف سرکاری، نجی اور تعلیمی اداروںمیں اینٹی لٹرنگ کمپین کو جاری رکھے ہوئے ہے جس کے تحت بدھ کے روز چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو میں خصوصی صفائی آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس کمپین کا مقصدتعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ ویلفئیر ڈیپارٹمنٹس میں بھی ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد ہے تاکہ ان اداروں کے بچوں کو بھی نظامِ صفائی اور اس ضمن میں فرد کے کردار کی اہمیت سے روشناس کرایا جاسکے تاکہ ان کو مستقبل میں ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے فعال بنایا جا سکے ۔ ایک روزہ آگاہی پروگرام صفائی سے متعلق لیکچر، شارٹ فلم، ڈاکومنٹریز، آرٹ مقابلے اور آگاہی واک پر مشتمل تھا۔البیراک ٹیم نے بچوں کو جدید نظامِ صفائی، شہری و انفرادی کردار اور کوڑا دان کے استعمال پر لیکچر دیااور ڈاکومنٹری دکھائی۔ بچوں کی تفریح کیلئے ایک آرٹ مقابلے کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں بچوں کی کثیر تعداد نے مختلف تصاویر میں رنگ بھرے۔ عمارت کی حدود میں صفائی انتظامات کو برقرار رکھنے اور کوڑا دان کے استعمال کو فروغ دینے کیلئے باسکٹ بال کی طرز پر منفرد ڈیزائن کے کوڑا دان نصب کروائے گئے۔ مزید براںبچوں نے صفائی کے قیام میں بھر پور تعاون وعدہ کرتے ہوئے عہد نامے دستخط کئے۔البیراک کے اسسٹنٹ منیجرز سعدیہ رفیق، سہیل محمود اور سلمان اعجاز سرگرمی میں موجود تھے۔
واضح رہے کہ البیراک ٹیمز اس سے قبل بھی مختلف مواقع پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں غیر نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے انعقاد میں پیش پیش رہی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.