ڈسکہ: رکن قومی اسمبلی سیدافتخارالحسن کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں جاری سکریننگ کیمپ کا دورہ

130

ڈسکہ(پرویزعالم بٹ)حکومت شہریوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے اور سرکاری ہسپتالوں میں فری سکریننگ کیمپ اسی کی کڑی ہے ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی سیدافتخارالحسن ظاہرے شاہ، پولیٹیکل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب میاں ذیشان رفیق اور سٹی صدر مسلم لیگ (ن)محمدافضل منشاء نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں جاری سکریننگ کیمپ کے دورہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں سرکاری ہسپتالوں، رورل ہیلتھ سنٹرز اور بنیادی مراکز صحت میں مفت صحت کی سہولیات عام شہریوں کو پہنچانے کیلئے جو ہفتہ صحت منایا جارہا تھا آج اس کا آخری روز ہے اور ان کیمپوں میں ہر ہسپتال سے ہزاروں مریضوں کے مفت ٹیسٹ کئے گئے اور انہیں ویکسینیشن اور ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں جو حکومت پنجاب کا بڑا کارنامہ ہے اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر لطیف احمد ساہی، ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر احمد ناصر، ایم ایس ڈاکٹر اصغر علی، رانا وسیم اشرف ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.