الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے شیخ زید میڈیکل کمپلیکس میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

188

لاہور(نیوزنامہ)الخدمت فاؤنڈیشن آرفن کیئر پروگرام کے تحت ملک بھر کے 10 ہزار سے زائد یتیم بچوں کو تعلیم،خوراک ،تربیت اور ذہنی و جسمانی نشوونما کے بہترین مواقعے فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی صحت کا بھی خصوصی خیال رکھا جاتا ہے۔ اس مقصد کے لئے وقتاََ فووقتاََ میڈیکل کیمپس لگائے جاتے ہیں جن میں ان کا مکمل مفت طبی معائنہ کیا جاتا ہے اور ادویات فراہم کی جاتی ہیں۔ اسی سلسلے میںآج شیخ زید میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور میں پیشنٹ بینولنٹ سوسائٹی شیخ زید ہسپتال کے تعاون سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ جس میں الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت رجسٹرڈ 1ہزار یتیم بچوںاور ان کی ماؤں کا مکمل میڈیکل چیک اپ کیا جائے گا اور ادویات فراہم کی جائیں گی۔اس میڈیکل کیمپ میں 25سینئر ڈاکٹرز سمیت 120ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف اور الخدمت رضاکاران خدمات سرانجام دیں گے۔ جبکہ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات بھی کیمپ کا دورہ کریں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.