ڈسکہ میں ڈکیتی،چوری سمیت مختلف واقعات کی خبریں

191

موٹر سائیکل سوار فیملی سے نقدی اور طلائی زیورات لوٹ لیئے گئے
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)دو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے موٹر سائیکل سوار فیملی سے نقدی اور طلائی زیورات لوٹ لیئے تفصیل کے مطابق موضع مندرانوالہ کا رہائشی عصمت اللہ ورک اپنی فیملی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار جا رہا تھا کہ راستہ میں دو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک کر ان سے 14ہزار روپے نقدی اور لاکھوں رو پے مالیت کے 5تو لہ کے طلائی زیورات اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے تھانہ صدر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

جائیداد کے تنازعہ کی رنجش پر 10مسلح ملزمان نے چار افراد کو زخمی کر دیا
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)جائیداد کے تنازعہ کی رنجش پر 10مسلح ملزمان نے زدوکوب کر کے چار افراد کو زخمی کر دیا تفصیل کے مطابق موضع سیوکی کے رہائشی شمس الدین وغیرہ کا ملزمان علی رضا وغیرہ سے مشترکہ اراضی کی بابت مقدمہ زیر سماعت تھا جس کا مدعی مقدمہ فقیر سائیں تھا گذشتہ روزعلی رضا ،بلال ،عدیل ،نبیل اور 6نامعلوم ملزمان مسلح آہنی راڈ ،چھریاں و آتشیں اسلحہ نے مدعی مقدمہ فقیر سائیں ،عادل فاروق ،تقدیم ،ثقلین کو زدوکوب کر کے لہولہان کر دیا تھانہ موترہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

نشہ میں دھت غل غپاڑہ کر تے پانچ موٹر سائیکل سوار شرابی گرفتار
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ) شراب کے نشہ میں دھت غل غپاڑہ کر تے ہو ئے پانچ موٹر سائیکل سوار شرابی گرفتار تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ سول چوک کے قریب موٹر سائیکل نمبریGAN/6352پر سوار سکندر ،عظیم اور قمر الدین اور پل نہر چیمہ کے قریب موٹر سائیکل نمبریGAL/1139پر سوار ملزم وقاص اور تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ ملیانوالہ میں موٹر سائیکل نمبریSTK/2445پر سوار ملزم مجاہد علی شراب کے نشہ میں دھت شارع عام پر غل غپاڑہ کر رہے تھے کہ پولیس نے انہیں پکڑ کر موٹر سائیکلوں کو قبضہ میں لے کر ان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کر لیا۔

پانچ ملزمان سے چرس ،شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)دوران گشت و ناکہ بندی پانچ ملزمان سے چرس ،شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد تفصیل کے مطابق پٹرولنگ پولیس گلوٹیاںنے دوران گشت موجع مسلمانیاں کے قریب بدنام زمانہ منشیات فروش عارف مسیح سے15بوتل شراب، سٹی پولیس نے پل نہر چیمہ کے قریب دوران گشت و ناکہ بندی ملزمشہباز سلیم سے ایک بوتل شراب ،صدر پولیس نے موضع آدمکے چیمہ میں ملزم رزاقت سے 1500گرام چرس ،،ناصر سے50بوتل شراب،موضع رنجہائی میں ملزم محمد سجاد جو کہ ہو ائی فائرنگ کر رہا تھا پولیس کو دیکھ کر ناجائز رائفل رپیٹر بمعہ 5کارتوس پھینک کر فرارہو گیا برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کر لیا ۔

پابندی کے باوجود گیس سلنڈر گاڑی میںلوڈ کر نے پر مقدمہ درج
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)پابندی کے باوجود بغیر اجازت گیس سلنڈر گاڑی میںلوڈ کر نے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے موضع بناں میں ڈرائیور رفیق مغل پابندی کے باوجود شہزور ڈالہ نمبریSTV/4064میں بغیر اجازت 30عدد گیس سلنڈر لوڈ کر کے لے جا رہا تھا کہ پولیس نے دوران چیکنگ اسے روک کر گاڑی کو قبضہ میں لے کر اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

سڑک کے درمیان گاڑی کھڑی کر کے سواریاں بٹھانے، روڈ بلا ک کر نے پر پانچ ڈرائیوروں کے خلاف مقدمہ درج
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ) سڑک کے درمیان گاڑی کھڑی کر کے سواریاں بٹھانے اور روڈ بلا ک کر نے پر پانچ ڈرائیوروں کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق پل نہر چیمہ کے قریب ڈرائیور مصطفی ٹویوٹا ہائی ایس نمبریKRJ/1672،ڈرائیور رانا بلاول علی ،محمد کاشف ،لاری اڈا پر ڈرائیور زاہد اقبال ،ریاست علی آٹو رکشے سڑک کے درمیان کھڑے کر کے سواریاں بٹھا رہے تھے جس کی وجہ سے روڈ بلاک ہو نے پر سٹی پولیس نے پانچوں ڈرائیوں کو گرفتار کر کے ان کی گاڑیوں کو قبضہ میں لے کر الگ الگ مقدمہ درج کر لیا ۔

ٹریکٹر ٹرالی میں اونچی آواز میں ٹیپ لگانے پر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ) ٹریکٹر ٹرالی میں اونچی آواز میں ٹیپ لگانے پر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ واہلے میں ڈرائیور سلامت علی نے پابندی کے باوجود اپنی ٹریکٹر ٹرالی میں اونچی آواز میں ٹیپ ریکارڈ لگا رہا تھا دوران گشت صدر پولیس نے اسے گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.