ڈسکہ کی خبریں

197

ڈاکٹر اشرف جلالی کی کال پر ڈسکہ میں نئے عہدیداروں کے چنائو کا شیڈول جاری کیا جائے:قاری شبیر حسین
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)تحریک لبیک یارسول اللہ ؐ کے ضلعی رہنما علامہ قاری شبیر حسین نے کہا ہے کہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی چیئرمین کی کال پر تحصیل ڈسکہ میں نئے عہدیداروں کے چنائو کا شیڈول جاری کیا جائے ڈاکٹر اشرف آصف جلالی جلد ہی ضلع کا دورہ اور ڈسکہ میں تحریکی کارکنان اور علماء مشائخ سے ملاقات کریں گے ضلع میں قومی اور صوبائی کے ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کے حمایت یافتہ امیدواروں کی سپورٹ کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت نے295cایکٹ کو چھیڑنے کی کوشش کی تو جماعت اہلسنت و تنظیمات اہلسنت سروں پر کفن باندھ کر دفاع کریں گے ۔

سبزی سے لوڈ پک اپ کا ٹائی راڈ کھلنے سے گاڑی الٹ گئی، ایک شخص جاں بحق دوسرا شدید زخمی
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)سبزی سے لوڈ پک اپ کا ٹائی راڈ کھلنے سے گاڑی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق دوسرا شدید زخمی تفصیل کے مطابق سمبڑیال کا رہائشی ارشد اور جیٹھی کے کا رہائشی عثمان پک اپ نمبریGAT2804میںسبزی لوڈ کر کے سمبڑیال جا رہے تھے جب وہ آدمکے چیمہ کے قریب پہنچے تو اچانک پک اپ کا ٹائی راڈ کھل گیا اور گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں ارشد ولد بشیر سکنہ سمبڑیال شدید زخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ عثمان ولد بشیر کی ٹانگ ٹوٹ گئی جسے طبی امداد کے لیئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

داماد نے 16سالہ سالی کو اغوا کر لیا
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ) داماد نے 16سالہ حقیقی سالی کو اغوا کر لیا تفصیل کے مطابق چونگی نمبر8کے رہائشی ارشد کی16سالہ بیٹی (ع) کو اس کے داماد عدنان نے تین نامعلوم ملزمان کے ساتھ مل کر اغوا کرکے نامعلوم مقام پرلے گئے تھانہ سٹی پولیس نے مغویہ کے والد کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

بیک وقت تین طلاقیں ناپسندیدہ فعل ہے مگر قابل سزا نہیں:قاری احسن رضا،فاضل صابری،رضوان مدنی
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)جماعت اہلسنت وتنظیمات اہلسنت کے رہنمائوں ضلعی ناظم اعلی قاری احسن رضا ،علامہ فاضل صابری ،علامہ شبیر حسین ،علامہ رضوان مدنی ،حافظ یامین ،علامہ ضیاء الحق ،علامہ اکرم بغدادی نے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین کے رد عمل کاجواب دیتے ہو ئے کہا کہ بیک وقت تین طلاقیں ناپسندیدہ فعل ہے مگر قابل جرم اور سزا نہیں ہے ایک جائز کام پر سزا دینا غیر شرعی امر ہے شریعت نے مرد کو تین طلاقیں دینے کا حق دیا ہے بیک وقت تین طلاقیں دینے سے اس نے مسنون طریقہ چھوڑا ہے مرد کی طرف سے بیک وقت تین طلاقیں فوری طور پر نافذ ہو جاتی ہیں اس میں عدالت اور قاضی کے پاس جانے کی گنجائش نہیں اسلامی نظریاتی کونسل کے ارکان اسلام سے متصادم بل لانے کی کوشش نہ کریں تین طلاقوں پر سزا مقرر کی گئی تو جماعت اہلسنت و تنظیمات اہلسنت بھر پور مزاحمت کر ے گی قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر کے تمام ارکان کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں جنہوں نے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلوا کر عاشقان رسول ؐ کے دل جیت لیئے ہیں۔

ادارہ مکہ ویلفیئر فائونڈیشن مرکز جنڈو ساہی اور آستانہ عالیہ الحرمین شریف کے زیر اہتمام 9واں سالانہ اجتماعی شادیوں کاپروگرام
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)ادارہ مکہ ویلفیئر فائونڈیشن مرکز جنڈو ساہی اور آستانہ عالیہ الحرمین شریف (گاگا)کے زیر اہتمام 9واں سالانہ اجتماعی شادیاںپروگرام کی تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد ہو ئی جسمیں13مستحق بچیاںاُمِ حبیبہ ہمراہ شمس سرور،شمسہ شہزادی ہمراہ علی رضا ،لائبہ سلیم ہمراہ محمد حسن ،انیاقہ شہزادی ہمراہ فہد علی،اقراہمراہ محمد نعیم،کائنات ہمراہ عرفان،خدیجہ بی بی ہمراہ محمد عثمان،حفضہ ہمراہ علی رضا،ثنا ء بی بی ہمراہ عارف،صباء ہمراہ آفتاب،نیلم ہمراہ کاشی،ماریہ ہمراہ موئی ڈوڈو مسیح اورشازیہ ہمراہ قیصر مسیح رشتہ ازدواج میں منسلک ہو ئیں تقریب میں حاجی رحمت خاں،سماجی رہنما الحاج شکیل احمد مغل ،چیئرمین پریس کلب شہباز علی محسن نے بچیوں کو رخصت کیا بچیوں کو جہیز میں روزمرہ ضروریات کا سامان دیا گیا اور باراتوں کو کھانے سے تواضع کی گئی۔

چور دکان کے تالے توڑ کر 78ہزار نقدی اور سگریٹ چرا کر لے گئے
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)نامعلوم چور دکان کے تالے توڑ کر جنرل سٹور سے 78ہزار نقدی اور سگریٹ چرا کر لے گئے تفصیل کے مطابق گلوٹیاں کلاں کا رہائشی محمد اعظم اپنا جنرل سٹور بند کر کے رات کو گھر چلا گیا اس کی عدم موجودگی میں نامعلوم چور دکان کے تالے توڑ کر 78ہزار رو پے نقدی اور30ہزار رو پے مالیت کے سگریٹ وغیرہ چرا کر لے گئے وقوعہ کا صبح دکان آنے پر علم ہوا تھانہ صدر پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.