پریس کلب ڈسکہ کےعہدیداروں نے حلف اٹھا لیا

181

ڈسکہ(پرویز عالم بٹ )ریاست کے چوتھے ستون کو اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں آج کثیر التعداد چیلنجز کا سامنا ہے ریاستی سطح پر صحافیوں کو جان و مال کا تحفظ نہیں اس کے باوجود وہ اپنی جانوں کو خطروں میں ڈال کر وطن کے لیئے بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار نو منتخب چیئرمین پریس کلب شہباز علی محسن نے تقریب حلف وفاداری کے موقع پر خطاب کرتے ہو ئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ وہ صحافیوں کی فلاح و بہبود اور پریس کلب کے حصول کے لیئے دن رات کوشاں رہوں گا شہریو ں کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنا میری اولین اور صحافتی ذمہ داری ہے ڈسکہ کی سیاست میں دھڑے بندی سے عوام کے مسائل بڑھتے جا رہے ہیں ہم ان مسائل کو اجاگر کر نے اور حلا کر انے کے لیئے کو ئی کسر نہیں چھوڑیں گے تقریب میں سرپرست پریس کلب بشیر احمد ناز نے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا جبکہ اپوزیشن لیڈر بلدیہ ڈسکہ توحید اقبال بٹ نے مجلس عاملہ سے حلف لیا سابق چیئرمین پریس کلب رانا غلام مصطفی ،اور سابق جنرل سیکرٹری ذوالفقار مغل نے نو منتخب چیئرمین شہباز علی محسن اور جنرل سیکرٹری سید رضوان مہدی کو ویلکم کیا تقریب میں حافظ عبدا لغفار،مولانا ایوب خان کے علاوہ صحافیوں نے پھر پور شرکت کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض جنرل سیکرٹری پریس کلب رضوان مہدی نے سر انجام دیئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.