حجا مہ تما م بیماریوں کے لئے یقینی شفاء ہے ، حکیم محمد احمد

118

لا ہور(نیوزنامہ) حجامہ سے جا دو کا علا ج عبدالرحمان بن ابی لیلیٰ سے روایت ہے کہ جب آپ ﷺپر جا دو کیا گیا تو آپ ﷺ پر حجامہ لگوا یا ۔دنیا بھر کے لو گ اس طریقہ علا ج سے مستفید ہو رہے ہیں ان خیالات کا اظہا ر حکیم محمد احمد، حکیم محمد افضل میؤ،حکیم محمد اسما عیل اختر قصوری اورحکیم ڈاکٹر شہزادہ سبطین الحسن نے مر کز الحجامہ مطب عبداللہ پریس والا با زارٹاؤن شپ لا ہورمیںحجا مہ کی افا دیت کے حوا لے سے منعقدہ مجلسِ مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہو ئے کیا، انہوں نے بتا یا کہ حجامہ سنت طریقہ علا ج 72سے زا ئد بیماریوں سے نجا ت کا ذریعہ ہے جن میں گردے اور مثانہ کے امرا ض گردے کی پتھری ،کولیسٹرول اور دل کے امرا ض ،یورک ایسڈ کی زیا دتی مہروں کے امراض ،موٹاپا،سوکھا پن،الرجی و خون کے امراض ،جوڑوں کے امراض،نفسیاتی و ہنی امراض،جلدی امراض،کمر درد،عرق النسائ،آدھے سر کا درد،اولا د کا نہ ہو نا ،فا لج بلڈ پریشر ،جگر کے امراض،شوگر،سر دردسحریعنی جا دو قا بلِ ذکر ہے انہوں نے مزید بتا یا کہ سنت تاریخوں چا ند کی سترہ،اُنیس اور اکیس کو حجامہ لگوا یا جائے تو اس میںتمام بیماریوں کے لئے یقینی شفاء ہے۔ ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.