المحمدیہ سٹوڈنٹس کے زیر اہتمام ملک بھر میں یکجہتی کشمیر ریلیوں اور سیمینارز کا اہتمام

135

لاہور( نیوزنامہ) المحمدیہ سٹوڈنٹس کے زیر اہتمام ملک بھر میں بسلسہ ہفتہ یکجہتی کشمیر ریلیوں اور سیمینارز کا اہتمام کیا گیا۔ ’’میںکشمیر ہوں‘‘ کے عنوان سے لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد،کراچی، پشاور، ملتان،حیدر آباد، ماتلی، راولپنڈی، بہاولنگر، جھنگ، لودھراں ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، رحیم یار خاں، اور دیگر شہروں میں طلبا نے کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا۔ المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان کے مسئول عبدالحنان خالد نے طلبا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ی اس وقت تکمیل پاکستان کی جنگ لڑنے میں مصروف ہیں۔بانی پاکستا ن قائد اعظم محمد علی جناح کے بقول کشمیر ہاکستان کی شہ رگ ہے۔ ہمیں اپنی شہ رگ کو ہر صورت بھارت سے آزاد کروانا ہے۔ وہ طلبا کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔لاہور میں نجی سکولوں کے بچوں نے ریلی کا انعقادکیا جس میں بچوں نے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ نجی سکولوں کے بچوں نے مختلف مقامات پر ریلیاں کیں ۔ ان ریلیوں کی قیادت المحمدیہ روضہ سوسائٹی پاکستان کے مسئول جنید الرحمن ، محمد حمزہ، عاقب اور عزیر رفیق نے کی۔ اس موقع پر طلبا نے ’’میں کشمیر ہوں کے نام سے پٹیاں زیب تن کر رکھی تھیں ۔مزید براں بچوں نے ہاتھوں میں فلیکس اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پیغامات درج تھے۔ گوجرانوالہ میں المحمدیہ سٹوڈنٹس کے زیر اہتمام گوندلانوالہ اڈہ سے پریس کلب تک ریلی کا اہتما م کیا گیا ۔ریلی کی قیادت المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان کے مسئول عبدالحنان خالد نے کی۔ اس موقع پر طلبا کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ المحمدیہ سٹوڈنٹس کے مرکزی رہنما انجینئر احمد عبدالقیوم ، ذیشان ، المحمدیہ سٹوڈنٹس گوجرانوالہ کے مسئول سفیان عزیز اور دیگر بھی موجود تھے۔ طلبا نے بھارت کا ترنگا نذر آتش کیا اور کشمیریوں کے حق میں خوب نعرے بازی کی۔ المحمدیہ اسٹوڈنٹس فیصل آباد کی طرف سے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ہلال احمر چوک سے ضلع کونسل چوک تک ایک بڑی یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی، جس میں شہر بھر سے تعلیمی اداروں کے طلبہ نے شرکت کی۔ ریلی میں شامل طلبہ نے پاکستان کے سبز ہلالی اور کشمیر کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ شرکاء پورے راستے بھارتی ظلم و تشدد کے خلاف اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کشمیریوں سے رشتہ کیا لا الہ الا اللہ ، تیرا نگر میرا نگر سری نگر سری نگر، کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے جاتے رہے۔شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور کتبے بھی اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے،کشمیر میں بھارتی ظلم و تشدد پر اقوام متحدہ خاموش کیوں؟ جیسے جملے درج تھے۔اس موقع پر طلبا نے ایک ٹیبلوبھی پیش کیا۔ریلی میں شریک بچوں نے کشمیری بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کو نمایاں دکھانے کے لئے چہروں اور سروں پر علامتی زخم بنا کر پٹیاں لگائی ہوئی تھیں۔المحمدیہ سٹوڈنٹس پشاور کے زیر اہتمام پشاور پریس کلب کے سامنے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ جن کی قیادت المحمدیہ اسٹوڈنٹس خیبر بختون خواہ کے صوبائی مسئول مطیع الرحمان نے کی۔مظاہرین سے المحمدیہ اسٹوڈنٹس پشاور کے مسئول محمد راشد، مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن کے صدر محمد ذیشان، مسلم سٹوڈنٹ آرگنائزیشن کے صدر محمد امین اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ مظاہرے میں شریک طلبا نے بھارت کے خلاف نعرے بازی کی اور کشمیریوں کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا ۔ مزید براں طلبا نے ہا تھوں میں پلے کارڈز اور فلیکس اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پیغام درج تھے۔کراچی میں نجی سکول کے بچوں نے ریلی نکالی جس کی قیادت المحمدیہ سٹوڈنٹس کراچی کے ذمے داران محمد احسان، محمد طلحہ نے کی۔ ملتان میں نواں چوک سے کلمہ چوک تک ریلی کا اہتمام کیا گیا۔جس کی قیادت المحمدیہ سٹوڈنٹس کے زونل مسئول صہیب الرحمن نے کی۔ مزید براں سہیل ستار ودیگر سینکڑوں طلبا بھی شریک تھے۔حیدر آباد میں گاڑی کھاتہ چوک سے پریس کلب تک ریلی کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت معاویہ راشد ، محمد دانش و دیگر نے کی۔ریلی میں شہر کے طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مزید براں باقی شہروں میں بھی ریلیوں اور سیمینار کا سلسلہ جاری ہے اور اگلے دنوں میں بھی جاری رہے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.