کرپٹ حکمران غریبوں کا خون چوس کر اپنی تجوریاں بھرنے میں مگن ہیں:پی ٹی آئی رہنماذوالفقار علی

ڈسکہ(پرویزعالم بٹ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماقاری ذوالفقار علی سیالوی نے کہا ہے کہ کرپٹ حکمران غریبوں کا خون چوس کر اپنی تجوریاں بھرنے میں مگن ہیں مہنگائی نے غریبوں کے منہ سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے جبکہ حکمران گلچھڑے اڑا رہے ہیں عمران خان نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑی ہے نااہل کرپٹ حکمرانوں نے قومی خزانے کو بیدردی سے لوٹا ہے شریف برادران ملک کے ساتھ مخلص نہیں حکمران عوام کے پیسوں کو اپنے باپ دادا کی جاگیر سمجھتے ہیں پنجاب کے غریب عوام صحت کی بنیادی سہولیات نہ ہو نے کی وجہ سے موت کے منہ میں جا رہے ہیں 2018کے الیکشن میں عوام ان شو بازوں کو مسترد کر کے پی ٹی آئی کو کامیاب کریں تاکہ عمران خان کی قیادت میں ملک کو حقیقی ترقی کی جانب گامزن کیا جائے اور ان کرپٹ حکمرانوں سے نجات مل سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.