ڈسکہ:یوسی کنڈن سیان میں گیس پائپ لائن کے پائپ سڑکوں پر خراب ہونے لگے

216

ڈسکہ(پرویزعالم بٹ) گیس پائپ لائن بچھانے میں تاخیر سے لوگوں میں تشویش بڑھنے لگی ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر گیا سڑک پر پڑے پائپوں کے لیے کھدائی کا کام شروع نہ ہو سکا ، تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 112 میں ممبر قومی اسمبلی رانا شمیم احمد خاں نے متعدد یہاتوں میں دیگر ترقیاتی کاموں سمیت سوئی گیس کی فراہمی کے لیے پائپ لائن بچھوانے کا کام بھی شروع کروا رکھا ہے جس کے لیے گزشتہ ماہ یوسی کنڈن سیان میں بھی گیس پائپ منگوائے گئے لیکن ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود گیس پائپ لائن بچھانے کے لیے کھدائی کا کام شروع نہ ہو سکا جس سے لوگوں میں تشویش پائی جا رہی ہے اور کئی سوالات جنم لے رہے ہیں لوگوں کا کہنا ہے حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے اور سڑک کنارے پڑے یہ چند گیس پائپ یوسی کنڈن سیان کے دیہاتوں کے لیے ناکافی ہیں اور گیس پائپ لائن بچھانے میں تاخیر حکومتی بدنیتی ظاہر ہو رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.