بنگلہ دیشی ٹائیگرکا کرکٹ کی تاریخ میں نیا عالمی ریکارڈ

178

ڈھاکا (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیشی ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بیٹسمین تمیم اقبال نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں کسی ایک گرانڈ پر زیادہ رنز بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔زمبابوے کے خلاف کھیلے گئے میچ میں تمیم اقبال نے 76 رنز کی اننگز کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا اور ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں کسی ایک گرانڈ پر زیادہ رنز بنانے کا سابق سری لنکن کپتان سنتھ جے سوریا کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔جے سوریا نے 1992 سے 2009 کے دوران کولمبو کے آر پریما داسا اسٹیڈیم، کولمبو میں 2ہزار 514 رنز بنا رکھے تھے جبکہ تمیم اقبال نے 2007 سے 2018 کے دوران ڈھاکا کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں 74 میچز میں اب تک 2ہزار 549 رنز بنائے جس میں ان کی 5 شاندار سنچریاں اور 16 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق اس فہرست میں تمیم اور جو سوریا کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے شارجہ کے کرکٹ گرانڈ پر 59 میچوں میں چار سنچریوں اور 17 نصف سنچریوں کی مدد سے دو ہزار 464 رنز بنائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.