بھارتی جارحیت اور مہم جوئی کا منہ توڑجواب دینگے: آرمی چیف

144

راولپنڈی(نیوز نا مہ)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ بھارت کی کسی بھی جارحیت اور مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائیگا ، پاکستان 2003 میں طے پانے والے جنگ بندی کے معاہدہ پر قائم ہے اور اس معاہدے کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، آرمی چیف نے بھا رتی اشتعال انگیزی کے خلاف پاک فوج کی جانب سے موثر اور ذمہ دارانہ جوابی کارروائیوں اور مقامی آبادی کے بلندعزم کو سراہتے ہوئے شہری آبادی کے تحفظ کیلئے مزید اقدامات کی ہدایت کی ۔ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پرکھوئی رٹہ اورآریان سیکٹر کا دورہ کیا ۔ مقا می کما نڈرز نے چیف آ ف آ رمی سٹاف کو بھا رت کی جا نب سے جنگ بند ی کے معا ہدہ کی خلاف ور زیو ں کے با رے میں آ گا ہ کیا۔ بر یفنگ میں لا ئن آ ف کنٹرول اور ور کنگ با ئو نڈ ری پر بھا رت کی جا نب سے مقا می آ با دی کو نشا نہ بنا نے کے حوا لے سے بھی آ رمی چیف کو آ گا ہ کیا گیا،چیف آف آرمی سٹاف نے دورہ کے دوران بھارتی اشتعال انگیزی کے خلاف پاک فوج کی جانب سے موثر اور ذمہ دارانہ جوابی کارروائیوں اور مقامی آبادی کے بلندعزم کو سراہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.