پاکستان میں اسلامی نظام کا نفاذ ہی تمام مسائل کا واحد حل ہے،عہدیداران نیو ہوپ ویلفیئر آرگنائزیشن

حکمران خواتین کو تحفظ دینے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں،سیمل راجہ

183

لاہور(نیوزنامہ)نیو ہوپ ویلفیئر آرگنائزیشن کی عہدیداران کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اسلامی نظام کا نفاذ ہی موجودہ ملکی مسائل کا واحد حل ہے۔خواتین اور بچیوں کے ساتھ بڑھتے ہوئے جنسی زیادتی کے واقعات تشویشناک ہیں۔نیو ہوپ ویلفئیر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن سیمل راجہ کی زیر صدارت لاہور کے عہدیداران کا اجلاس ۔اجلاس میں چیف کوارڈینیٹر سونیا نعمان ، سیکرٹری جنرل مدیحہ چوہان، فضیلت ریاض ، درشن پروین اور منظوراں فضل حسین نے شرکت کی۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے عہدیداران نے کہا کہ حکمران خواتین کو تحفظ دینے میں انتہائی بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔ زینب انصاری کے ملزمان تاحال گرفتار نہ ہو سکے، ریاست اور ریاستی ادارے خاموش تماشائی بنے حوا کی بیٹیوں کی تذلیل کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پولیس مظلوموں کی داد رسی کے بجائے ان پر جھوٹی ایف آئی آریں کاٹ کر خواتین کی آواز کو دبانے میں مجرموں کی آلہ کار بن جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابل افسوس مقام ہے کہ اعلیٰ اسلامی اقدار آہستہ آہستہ ہمارے معاشرے سے رخصت ہو رہی ہیں اور اُن کی جگہ مغربی مادر پدر آزاد عادات کی معاشرے میں نفوذ پذیری ہو رہی ہے جس کے باعث معاشرے میں بے راہ روی، عریانی اور فحاشی تیزی سے پھیل رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.