این اے145کو پاکستان کا ماڈل حلقہ بنانا میراخواب ہے:جگنو محسن

191

رینالہ خورد(راؤ عتیق گوہر)معروف سماجی رہنما امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 145سیدہ جگنو محسن کرمانی نے کہاہے کہ خدمت انسانیت میرا مشن ہے حلقہ این اے145کو پاکستان کا ماڈل حلقہ بنانا میراخواب ہے اور یہ خواب اللہ کے فضل کے بعد مخلص ساتھیوں کی محبت اور محنت سے ان شاء اللہ ضرور پوراہوگا پورے حلقہ سے جوق در جوق بڑے سیاسی دھڑے المحسن گروپ میں شمولیت کااعلان کررہے ہیں جس سے مخالفین کے حوصلے پست ہوچکے ہیں ان خیالات کاظہار انہوں نے نواحی گائوں چکنمبر20 ون آر بی میں کمبوہ برادری کی طرف سے ستگھرہ روڈ کیلئے 9کروڑ روپے فنڈز کی منظوری کے حوالے سے اظہار تشکر کیلئے منعقدہ کروائے گئے بڑے سیاسی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر کمبوہ برادری کے سرکردہ رہنمائوں سابق چیئرمین چوہدری محمدصدیق کمبوہ، سابق رنراپ امیدوار برائے ناظم چوہدری محمدارشد کمبوہ ایڈووکیٹ، چوہدری مقصود کمبوہ کے علاوہ دیگر برادریوں کے معززین دیہہ رائو اخترعلی نمبردار، چوہدری محمدعاشق، ملک فتح محمد، چوہدری یعقوب، اسلم برال، غلام رسول بھٹہ، چوہدری شعبان، ڈاکٹر ساجد، لیاقت علی حیدرپوریا، چوہدری محمدیٰسین اور مسیحی برادری کی بڑی تعداد نے سیدہ جگنو محسن کی بھرپور حمایت کااعلان کیا جلسہ میں خواتین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی سیدہ جگنو محسن نے مزید کہاکہ میں نے سیاست میں آنے سے پہلے المحسن گروپ کے پلیٹ فارم سے سماجی کاموں کا جو سلسلہ شروع کررکھاہے اس سے پورا حلقہ واقف ہے کہ ہم نے اپنے گروپ کے ذریعے علاقہ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ غریبوں مساکین کیلئے فری دسترخوان،مستحق افراد کے علاج معالجہ کیلئے فری ہسپتال اور دیگر فلاحی منصوبوں پر کام مکمل کیااور خدمت کا یہ سلسلہ جاری وساری ہے علاقائی محرومیوں کو دیکھتے ہوئے الیکشن میں حصہ لینے کافیصلہ کیاہے اللہ نے کامیابی دی تو حلقہ سے بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے تعمیر وترقی وخوشحالی کادور دورہ ہوگا تھانہ کچہری کی سیاست کاخاتمہ کرکے علاقہ کو امن وامان کا گہوارہ بنائیں گے جلسہ سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.