بہادر لڑکی نے پرس چھیننے والے ڈاکوؤں کو مزہ چکھا دیا

223

راولپنڈی (نیوز نامہ)راولپنڈی میں لڑکی نے پرس چھیننے والےڈاکوؤں کو مزہ چکھا دیا۔گذشتہ روز ہونے والے اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھاگیاکہ دو موٹرسائیکل سواروں نے راولپنڈی میں ایک لڑکی سے پرس چھیننے کی کوشش کی ٗاس کوشش کے دوران نہ صرف لڑکی کا پرس نیچے گرا بلکہ موٹرسائیکل سوار نوجوان بھی کچھ آگے جاکر سڑک پر گر پڑے جس پر آؤ دیکھا نا تاؤ وہ بہادر لڑکی آگے بڑھی اور ملزمان پر جھپٹ پڑی۔لڑکی سے ڈر کر ایک ملزم تو بھاگ نکلا لیکن دوسرے پر اس نے لاتوں اور تھپڑوں کی بارش کردی۔اس دوران دیگر افراد بھی جمع ہوگئے اور انہوں نے پرس چھیننے کی کوشش کرنے والے ملزم کو پکڑ لیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.