بھارتی فورسز کی پھر بلاا شتعال فائرنگ، دو خواتین شہید ،5افراد زخمی

راولپنڈی (نیوز نا مہ) سیالکوٹ کے گاؤں کندن پور کے قریب ورکنگ باؤنڈری کے چپراڑ سیکٹر پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے دو خواتین شہید اور پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے‘ فائرنگ سیالکوٹ چھپرار سیکٹر کے گاؤں کنڈان پور میں کی گئی‘ پنجاب رینجرز نے بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹ تباہ کردی جبکہ دیگر کئی کو بھی نقصان پہنچا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فورسز نے بلا اشتعال فائرنگ کی۔ فائرنگ سیالکوٹ چھپرار سیکٹر کے گاؤں کنڈان پور میں کی گئی۔ پنجاب رینجرز نے بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیا جس سے بھارتی پوسٹ تباہ ہوگئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.