فرد جرم عا ہد ہو نے کے باوجودانگلش آل رائونڈرکیلئے کر کٹ کے دروازےکھل گئے

188

لندن (سپورٹس ڈیسک)انگلش آل رائونڈر بین اسٹوکس کے لئے کرکٹ دروازے بدستور کھلے رہیں گے۔برسٹل کلب کے جھگڑے پر فرد جرم عائد ہونے کے باوجود بھی وہ نہ صرف انگلینڈ بلکہ کہیں بھی کرکٹ کھیل سکیں گے اور اس بات کا اعلان انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے کیا۔بورڈ کے مطابق ہم قانون اور عدالتی تقاضوں کا احترام کرتے ہیں، اس لئے ٹرائل کے وقت کرکٹر عدالتی کارروائی کیلئے دستیاب ہوںگے تاہم موجودہ وقت میں ان کو کرکٹ میدانوں سے مزید دور رکھنا نا انصافی ہوگی۔کہا گیا کہ ستمبر میں واقعہ کے بعد بین اسٹوکس کو نہ صرف ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری سیریز سے باہر رکھا گیا بلکہ اسکے بعد ایشز اور ون ڈے سیریز کے لئے بھی سلیکٹ نہیں کئے گئے ٗاب وہ انگلش ٹیم کو دستیاب ہوںگے اور اگلے ماہ نیوزی لینڈ میں ٹی 20 سیریز میں ایکشن میں ہونگے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.