پشاور، پولیس کی کارروائی،13 جواری گرفتار

122

پشاور (نیوزنامہ )کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے قمار بازی کی محفل الٹ کر 13 جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے انکے قبضے سے آلات قمار بازی اور دائو پر لگی رقم برآمد کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال کوعوام الناس کی طرف سے شکایت موصول ہوئی کہ کینٹ ڈویژن تھانہ پشتخرہ کے حدود امید آباد نمبر 1 میںقمار بای کی محفل سجی ہوئی ہے اس اطلاع پر ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ وسیم ریاض خان کی نگرانی میں اے ایس پی حیات آباد وقار کھرل ،ا یس ایچ او تھانہ پشتخرہ اعجاز اللہ خان بمعہ دیگر نفری پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے پشتخرہ کے حدودامید آباد نمبر 1 میں حجرہ اذاں قطب پر چھاپہ لگا کر قمار بازی میں مصروف 13 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے دائو پر لگی رقم ایک لاکھ 29600 روپے اور جامہ تلاشی لینے پر 74500 روپے اور 3 عدد تاش برآمد کر کے انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.