برطانوی سرکاری اسکول کا کمسن طالبات کے حجاب کرنے اور روزے رکھنے پر پابندی کا اعلان

196

لندن(نیوز نامہ) برطانیہ کے ایک بڑے سرکاری اسکول نے کمسن طالبات کے حجاب کرنے اور روزے رکھنے پر پابندی عائد کردی ۔برطانوی میڈیاکے مطابق مشرقی لندن کے علاقے نیوہم کے سینٹ اسٹیفن پرائمری اسکول نے ادارے میں زیر تعلیم مسلمان بچیوں کے حجاب کرنے اور روزے رکھنے پر مکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، اسکول انتظامیہ نے محکمہ تعلیم سے یونیفارم میں از خود تبدیلی کرنے والے طلبا کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔اسکول انتظامیہ نے والدین پر زور دیا ہے کہ تدریس کے اوقات میں بچوں کو رمضان کے روزے رکھنے نہ دیں اور روزے کی حالت میں طلبا کو اسکول نہ بھیجیں۔دوسری جانب محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ بچوں کو حجاب کرنے اور روزے رکھنے کی اجازت دینے یا نہ دینے کا معاملہ تعلیمی ادارے کا انفرادی فعل ہے تاہم ہماری طرف سے یونیفارم کے حوالے سے واضح ہدایات ہیں اور مساوی قانون کے تحت تعلیمی اداروں کا قانونی فرض ہے کہ وہ حکومتی پالیسیوں پر عمل پیرا ہوں۔

اسے بھی پڑھیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.