رکن قومی اسمبلی سیدافتخارالحسن اور سٹی صدر ن لیگ ڈسکہ محمدافضل منشاء کی شہباز شریف سے ملاقات

174

ڈسکہ(پرویز عالم بٹ) رکن قومی اسمبلی سیدافتخارالحسن اور سٹی صدر مسلم لیگ (ن)محمدافضل منشاء کی وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات ۔ گزشتہ روز رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 113سیدافتخارالحسن ظاہرے شاہ اور سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)محمدافضل منشاء نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے پی پی 130کے امور بالخصوص میو نسپل کمیٹی ڈسکہ کے معاملات کے حوالے سے سیر حاصل گفتگومیاں شہباز شریف نے انہیں 2018 کے الیکشن کے لئے پی پی130 کے حوالہ سے خصوصی ہدایات جاری کیں۔ اسکے علا وہ وزیر اعلی پنجاب نے ڈسکہ کے کرپٹ عنا صر کے خلاف سخت کارروائی کاحکم بھی جاری کیااور کہا کہ کرپشن کے حوالہ سے کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا کیونکہ کرپشن کسی بھی ادارے کو کھوکھلا کردیتی ہے اور وہ ادارہ تباہ ہوجاتا ہے اس موقع پرانہوں نے کہا کہ آنے والا دور بھی انشاء اللہ مسلم لیگ (ن)کا ہی ہوگا کیونکہ پاکستانی عوام باشعور ہے اور وہ عوام دوست پارٹی پاکستان مسلم لیگ (ن)کو ہی آئندہ بھی برسراقتدار دیکھنا چاہتی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.