زینب کے قا تل 36گھنٹوں میں گر فتار کرنے کا حکم

169

لاہور(نیوز نا مہ)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کمسن زینب کے قتل میں ملوث ملزم کو 36 گھنٹوں میں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس نے قصور واقعے کے ملزم کی عدم گرفتاری کے خلاف کیس کی سماعت کی اور فوری طور پر آئی جی پنجاب کو عدالت میں طلب کیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ اس کیس میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، 36 گھنٹوں میں ملزمان کو ہرصورت گرفتار کیا جائےاور پنجاب میں بچوں سے متعلق تمام کیسز کی تفصیل بھی طلب کرلی۔ قصور میں گزشتہ دنوں کمسن بچی زینب کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا جس کی لاش کچرا کنڈی سے ملی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.