خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام

174

تحریر:ـ راؤ شکیل
خادم پنجاب ہمیشہ سے نئے خیالات اور جدت پسند اقدامات کے باعث منفرد مقام رکھتے ہیں ان کی ہمیشہ یہ خواہش رہی ہے کہ صوبہ کے عوام کی بہتری کے لئے نئے رحجانات متعارف کرائیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اپنی گڈ گورننس اور اپنی حکومت کی طرف سے کئے گئے اعلانات پر عمل درآمد کے لئے مسلسل شب و روز محنت کر رہے ہیں۔ خادم اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے صوبہ پنجاب کی خدمت کر کے خود کو عملی طور پر خادم اعلیٰ پنجاب ثابت کر دیا ہے کہ وہ واقعی پنجاب کے عوام کی خدمت کر رہے ہیں خادم اعلیٰ پنجاب صوبے کی مجموعی ترقی کے لئے برق رفتاری سے عملی اقدامات کر رہے ہیں دن رات منصوبہ جات کی مانیٹرنگ ، شفافیت اور تکمیل تک ہنگامی بنیادوں پر مشنری جذبے کے تحت کام کر رہے ہیں ۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف صوبہ بھر کی ترقی و خوشحالی کیلئے کوشاں ہیں ۔ ان کی اولین ترجیح عوامی مفاد عامہ کے منصوبے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے انقلابی اقدامات کئے ہیں۔
خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام وزیر اعلیٰ پنجا ب محمد شہبا زشریف کے عوامی منصوبوں میں سے ایک اہم منصو بہ ہے جو گاؤں اور دیہاتوں میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ بلدیاتی اداروں کے ذریعے اس پروگرام پر عملدرآمد کرایا جارہا ہے۔اس پروگرام کے ذریعے گاؤں کی سطح پر صفائی کا موثر نظام متعارف کروایاگیا ہے اس پروگرام کے تحت دیہات میں صفائی ہونے سے دیہی زندگی میں بہتری آئی ہے ۔ شہروں کی طرح گاؤں کو بھی صاف ستھرا بناناپنجاب حکومت کی ذمہ داری ہے اور اسی مقصد کے پیش نظرخادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کے تحت یونین کونسل کی سطح پر گاؤں میں یہ صفائی کا مؤثرنظام ہے۔ صاف ستھرے ماحول میں زندگی بسر کرنا دیہی آبادی کا بھی حق ہے اورخادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کے ذریعے یہ حق دیہی آبادی کومل رہا ہے۔ وزیر اعلی کی ہدایت پر دیہاتوں میں کوڑا کرکٹ کو موثر انداز میں تلف کرنے کے لئے جامع طریقہ کار اپنایا گیا ہے۔ خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کابنیادی مقصد صوبہ بھرکے تمام اضلاع کے دیہات میں صحت مندانہ ماحول کی ترویج کو یقینی بناناہے ۔
حکومت پنجاب نے فوری طور پر صاف دیہات پروگرام کے لئے صوبہ کے تمام اضلاع میں سٹئیرنگ و جوائنٹ سٹئیرنگ کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں جبکہ دیہات میں صفائی کے جاری پروگرام کا جائزہ لینے کیلئے مانیٹرنگ ٹیمیں بھی تشکیل دی جا چکی ہیں جو صوبائی وزراء ،سیکرٹریزاورمتعلقہ حکام پر مشتمل ہیں۔ جواضلاع میں جاکرصفائی کے نظام کا جائزہ لے رہی ہیں۔خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام دیہی آبادی کیلئے ایک انقلاب آفرین اقدام ہے ۔ بلدیاتی نمائندگان، وزراء ،سیکرٹریز اورانتظامی افسران نے اس پروگرام کو کامیابی سے ہمکنارکرنے کیلئے جذبے اورعزم سے کام کررہے ہیں ۔یونیسیف کے تعاون سے 2 کروڑ 96لاکھ روپے کی خطیر رقم سے صوبہ بھر میں خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے جدید ماسٹر ٹرینرز کا ہراول دستہ تیار کیا گیاہے جس سے خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کے بہترین مقاصد حاصل کئے جا سکیں گے۔ دیہات کسی بھی ملک کی زرعی ترقی میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ دیہی زندگی ہمیشہ سے شہری زندگی کی نسبت مشکلات اور بنیادی سہولیات کی کمی کا شکار رہی ہے۔اور دیہی علاقوں میں صفائی کا نامناسب نظام بھی ایک بڑا مسئلہ بنتا جا رہاہے۔ انہی بڑھتے ہوئے مسائل کے سد باب کے لئے پنجاب حکومت کی طرف سے خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کاآغازکیاگیاہے۔ جس کے تحت 18ارب 59 کروڑ روپے کی خطیررقم سے پنجاب کے 3200 دیہاتوں میں صفائی اور کوڑے کرکٹ کومناسب طریقے سے تلف کرنے کا نظام وضع کیا جارہا ہے۔ پنجاب حکومت مستقبل میں کوڑے سے پاک پنجاب کے خواب کی تعبیر کے لیے کوشاں ہے۔ اور یہ پروگرام بھی اُنہی کاوشوں کی ایک کڑی ہے۔ پنجاب لوکل گورنمنٹ اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے اربن یونٹ کی تکنیکی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے د یہاتوں سے کوڑے کرکٹ کے خاتمے لئے ایک جامع لائحہ عمل مرتب کیا ہے۔
بلدیاتی اداروں کو کسی بھی معاشرے کے ترقیاتی اہداف کے حصول میں جو اہمیت حاصل ہے وہ کسی وضاحت کی محتاج نہیں اور بلدیا تی ادا ر ے عوامی فلا ح کیلئے مقامی سطح ہر ممکن اقداما ت کررہے ہیں۔ خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کے تحت پنجاب کے ہر گاؤں کو صاف ستھرا بنایا جائے گااورگاؤں کو صاف ستھرا بنانے کا یہ پروگرام دیہی آبادی کیلئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔اس پروگرام پر عملدر آمد سے دیہی آبادی کو صاف ستھرا ماحول ملے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف عوامی خدمت کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔اور عوام کا ایک ایک پیسہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے خرچ کر رہے ہیں۔پنجاب کے دیہی علاقوں میں رہنے والے 69.9 ملین افراد روزانہ 20 ہزارٹن فضلہ پیدا کرتے ہیں۔ جسے ٹھکا نے لگا نے کیلئے یہ پروگر ام بے حد موئژثابت ہوا ہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف پنجاب کے دیہی علاقوں میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے نظام کی غیر موجودگی کے بارے میں جانتے ہوئے اس پروگرام کوشروع کیا ہے تاکہ دیہاتی علاقوں میں تمام سہولیات پہنچائی جائیں جو کہ شہروں تک موجود ہیں ۔اس انقلابی پروگرام کی بدولت عوام الناس کو بیماریوں سے پاک ماحول برقراررکھنے کیلئے صفائی کلچر اپنانے کے بارے میں مکمل آگاہی ملے گی۔صاف ستھرے دیہات وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا مشن ہے اور اس پروگرام کی بدولت اُن کا یہ خواب پورا ہو گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.