کار اور بس کے تصادم میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

104

خوشاب(نیوزنامہ) خوشاب میں کار اور بس کے درمیان تصادم میں2 خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ سے بنوں جا نے والی بس خوشاب کے علاقے کالج پھاٹک کے قریب کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار تمام افراد جاں بحق ہو گئے،جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں اور تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی، جاں بحق افراد کی لاشیں سول ہسپتال جوہر آباد منتقل کردی گئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.