ترکی نے سوڈانی جزیرہ سواکن 99برس کیلئے پٹے پر لے لیا

182

انقرہ(نیوزنامہ)ترکی نے سوڈانی جزیرہ سواکن 99برس کیلئے پٹے پر لیتے ہوئے کہا ہے کہ اہلِ سوڈان انگریزوں اور فرانس کی طرح ہم سے نہ ڈریں ،ہم ایک دوسرے کے بھائی ہیں، اخوت کے رشتوں کو مضبوط کریں گے۔ فرانسیسی زبان میں قاہرہ سے شائع ہونے والے جریدے نے انکشاف کیاہے کہ ترک صدر رجب طیب اردگان نے بحر احمر پر واقع سوڈان کے اسٹراٹیجک جزیرے سواکن کو 99برس کے پٹے پر حاصل کرلیا۔ اس موقع پر ترک حکومت نے اہلِ سوڈان کے نام پیغام میں کہا ہے کہ وہ انگریزوں اور اہل فرانس کی طرح ہم سے نہ ڈریں ،ہم ایک دوسرے کے بھائی ہیں۔ اخوت کے رشتوں کو مضبوط کریں گے۔ جزیرہ سواکن براعظم افریقہ کی قدیم اور عظیم بندرگاہوں میں سے ایک ہے۔ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق سواکن جزیرہ پر ماضی میں سلطنت عثمانیہ کاقبضہ تھا۔ ترک حکومت یہاں اپنا فوجی ا ڈہ قائم کریگی۔ صومالیہ اور قطر میں بھی اسکے فوجی اڈے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.