2017 کرکٹر حسن علی کے لئےکا میا ب ر ہا

169

لاہور(نیوز نا مہ)سال2017 میں ون ڈے کرکٹ میں قومی ٹیم کے پیسر حسن علی نے تمام بالرز کو پیچھے چھوڑ دیا۔ 2017 میں کھیلے جانے والے ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کے حسن علی سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، انھوں نے 18 مقابلوں میں 45 شکار کیے، حسن علی رواں سال 5ون ڈے میچز میں سب سے زیادہ بار 5وکٹیں لینے والے بالر بھی ہیں، انھوں نے یہ کارنامہ 3مرتبہ سرانجام دیا۔انہوں نے چیمپئنز ٹرافی میں 13وکٹیں حاصل کرکے مین آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ بھی جیتا تھا اور پاکستان کے لیے تیز ترین 50ون ڈے وکٹیں مکمل کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.