نیند کے مسائل سے دوچار افراد کے لیے قدرتی نسخہ

227

برمنگھم(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ نیند کے مسائل ، بے خوابی کے باعث آنکھوں کے گرد بننے والے سیاہ حلقوں ، ذہنی دباؤ یا ڈپریشن جیسی بیماریوں سے دوچار ہیں تو آ پ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں،ان سب مسائل کا قدرتی حل آپ کے لئے بے حد مفید ثا بت ہو سکتا ہے۔آپ ان تمام بیماریوںسے نجات کے لئے کیلے اور دارچینی سے بننے والا ایک نسخہ استعمال کر سکتے ہیں۔ انگریزی ادویات استعمال کرنے کی ضرورت نہیں جو فائدے سے زیادہ نقصان دہ ہوتی ہیں۔ گھر میں ہی سادہ اور آسان طریقے سے یہ نسخہ تیار کرنے کے لئے آپ کو چٹکی بھر دار چینی کا پاؤڈر، ایک کیلا اور ایک گلاس پانی درکار ہے۔ کیلے کو پانی میں ڈال کر اُبالیں اور پھر اسے چولہے سے اُتارلیں اور اس میں دار چینی کا پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ اس آمیزے کو سونے سے ایک گھنٹہ قبل پئیں، جلد ہی اس کے حیران کن نتائج آپ کے سامنے ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.