بالی وڈ اداکارہ الیانا ڈی کروز نے چپکے سے شادی کر لی

369

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ ستاروں کی شادیوں کی خبریں روز بہ روز بڑھ رہی ہیں اور ہر گزرتے دن کیساتھ کوئی نہ کوئی اداکار یا اداکارہ شادی کے حسین بندھن میں بندھ رہی ہے۔ کچھ لوگ شادی کا اعلان ڈنکے کی چوٹ پر کرتے ہیں اور پھر بڑی بڑی تقریبات ہوتی ہیں تو کچھ چپکے سے ہی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر دیتے ہیں۔ایک جانب بھارتی ابھی تک ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کی خوشیوں میں مصروف ہیں تو دوسری جانب بھارت کی ایک اور معروف اداکارہ ”الیانا ڈی کروز“ نے بھی چپکے سے شادی کر لی ہے جس کا اعلان انہوں نے انتہائی انوکھے اور مبہم انداز میں کیا تو مداح بھی حیران رہ گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق الیانا ڈی کروز نے اپنے آسٹریلوی فوٹوگرافر بوائے فرینڈ اینڈریو نیبون سے شادی کر لی ہے ان کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئیں تو پہلے تو انہیں معمول کی تصاویر ہی سمجھا گیا مگر جب لوگوں نے ان تصاویر کیساتھ استعمال ہونے والے ایک لفظ کی طرف توجہ دی تو حقیقت سامنے آ گئی۔
الیانا نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جو دھندلی تھی اور اس میں وہ لال رنگ کا گاﺅن پہنے کرسمس ٹری کے سامنے کھڑی نظر آئیں۔ ساتھ ہی انہوں نے لکھا ”پورے سال میں میرا سب سے بہترین وقت آ گیا، کرسمس، چھٹیاں، گھر، پیار، فیملی، یہ تصویر میرے ’ہبی‘ (شوہر) اینڈریو نیبون نے اتاری۔“

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.