دھڑ جڑی فلسطینی بچیوں کے علاج و سفر کا تمام خرچہ شاہ سلمان اٹھائیں گے

102

ریاض(نیوزنامہ)اردن میں سعودی سفارت خانے کے مشن کے نائب سربراہ محمد العتیق کے مطابق فلسطین کے شہر غزہ سے تعلق رکھنے والی دو جڑی ہوئی بچیوں حنین غانم اور فرح غانم کے علاج کے لیے سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے آپریشن کے لیے مطلوب اقدامات کی ہدایت کردی سفر کے تمام تر اخراجات بھی سعودی فرماں روا ہی برداشت کریں گے۔ دونوں بچیوں کا آپریشن کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں ہوگا۔یاد رہے کہ دنیا بھر میں جڑے ہوئے جڑواں بچوں کو علیحدہ کرنے میں سعودی عرب کا پہلا نمبر ہے۔ بچیوں کے باپ ایوب غانم نے خادم حرمین شریفین کی جانب سے اس انسان دوست جذبے اور عالم اسلام کے بچوں کی دیکھ بھال کے موقف کو گراں قدر قرار دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.