فلپائن میں طوفان کی تباہیاں،ہلاکتوں کی تعداد 200 ہوگئی

118

منیلا(مانیٹرنگ ڈیسک)فلپائن میں آنے والے طوفان نے تباہی مچا دی،ہلاکتوں کی تعداد 200 ہو گئی جبکہ درجنوں لاپتہ۔
قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے مطابق ‘ٹیمین’ نامی طوفان کی تباہی کی بڑی وجہ سیلاب اور مٹی کے تودے تھے،طوفان جزیرہ منڈاناؤ کے حصوں میں اپنے ساتھ سیلاب اور مٹی کے تودے لایا جس کی وجہ سے دو علاقے، ٹوبوڈ اور پیاگاپو، بری طرح متاثر ہوئے ہیں جہاں کئی گھر مٹی کے تودے تلے دب گئے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ سمندری طوفان ٹیمبن جزیرہ منڈاناؤ سے گزر کر اب جنوب میں پلاوان کی طرف بڑھ رہا ہے جہاں سے وہ چند روز میں مغرب میں جنوبی ویتنام پہنچے گا۔
شدید بارشوں اور ان کی وجہ سے بجلی کی معطلی اور مواصلاتی نظام کو نقصان پہنچنے سے امدادی کاموں میں روکاوٹیں حائل ہیں۔
امدادی ٹیمیں ابھی تک منڈاناؤ کے کچھ علاقوں تک رسائی حاصل نہیں کر سکی ہیں۔

۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.