عقیدہ ختم نبوت نے مسلمانوں کو ایک لڑی میں پرو دیا ہے: ختم نبوت کانفرنس

149

لاہور( نیوزنامہ)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام ختم نبوت کانفرنس جامع مسجد بیگمہ خاںمیں بزرگ عالم دین مولانا قاری مسعوداحمدکی صدارت میں منعقد ہوئی۔کانفرنس میں مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے نائب امیر،پیرمیاں رضوان نفیس،قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا عبدالشکورحقانی،مولانا محبوب الحسن طاہر،مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم ،بین الاقوامی شہرت یافتہ قاری محمدادریس آصف ،مولانا محمدقاسم گجر،قاری عبدالغفارڈیروی،مولانا عزیزالرحمن، فاروق عباسی سمیت کثیرتعدادمیں عوام نے شرکت کی۔مقررین نے کہاکہ اسلام کے بنیادی عقائد ہیں جن کومانے بغیر کوئی شخص مسلمان نہیں ہوسکتا۔ ان بنیادی عقائد میں ختم نبوت کا عقیدہ اساسی حیثیت رکھتا ہے، جس پر ہر مسلمان کا ایمان ہونا ضروری ہے۔ منکرین ختم نبوت نے ایک نئے نبی کو مان کر خود اپنے راستے مسلمانوں سے جدا کرلئے ہیں، نئی نبوت پر ایمان لانے کے بعد ان کا اسلام اور مسلمانوں سے کوئی تعلق باقی نہیں رہا۔ آج قادیانی پوری دنیا خصوصاًمغربی دنیا میں یہ پروپیگنڈا کررہے ہیں کہ پاکستان میں منکرین ختم نبوت کے حقوق پامال کردیئے گئے ہیں، ان کے شہری حقوق معطل کردیئے گئے، اور انہیں پاکستان میں آزادی سے رہنے نہیں دیا جارہا۔ان کے پروپیگنڈے اور الزام میں کوئی حقیقت نہیںقادیانی اسلام اور مسلمانوں کا نام استعمال کرکے مسلمانوں کے حقوق غصب کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں اور ہم کبھی قادیانی گروہ کو مسلمانوں کے حقوق غصب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔قاری جمیل الرحمن نے کہا اس عظیم الشان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کا متفقہ عقیدہ ہے کہ قادیانی مرزا غلام احمد قادیانی کو نبی ماننے کی وجہ سے اسلام کے دائرے سے خارج ہیں۔مولانا عبدالشکورحقانی نے کہا کہ قادیانی مرزا غلام احمد کو نبی مانتے ہیں، اس لئے ان کا مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ان کا مذہب اسلام ہے، اس لئے قادیانیوں کو اسلام کا نام استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔مولانا نعیم الدین نے کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ایمان کی علامت ہے اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کا ہر کارکن، امت مسلمہ کا ہر فرد حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت و ناموس کی حفاظت کے لئے اپنا سب کچھ قربان کرسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عقیدئہ ختم نبوت اسلام کے بنیادی عقائد میں سے ہے اس پر ایمان لائے بغیر کوئی شخص مسلمان نہیں ہوسکتا۔ مولانا عبدالنعیم نے کہا کہ قادیانی ہر جگہ اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کرکے سادہ لوح مسلمانوں کو گمراہ کررہے ہیں ، عقیدئہ ختم نبوت کو نہ ماننے والا دائرئہ اسلام سے خارج ہے، اس لئے ان کا مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں۔مولانا محبوب الحسن طاہرنے کہا کہ ختم نبوت دین کا بنیادی عقیدہ ہے اس عقیدہ پر اسلام کی پوری عمارت قائم ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اس عقیدہ کی وجہ سے امت کا امت پنا محفوظ ہے، عقیدہ ختم نبوت انسانیت پر ایک احسانِ عظیم ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.