Urdu News and Media Website

کرونا وائرس: مولانا طارق جمیل کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کی ملاقات،کرونا وائرس کے حوالے سے گفتگو۔

تفصیلات کے مطابق مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے

جس میں کرونا وائرس کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں کرونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے بات کی گئی۔
وزیراعظم عمران خان نے مذہبی اجتماعات پر پابندی کے لیے
مولاناطارق جمیل سے کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔

یہ بھی پڑھیں: قوم کو گھبرانے کی ضرورت نہیں،ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں:وزیراعظم عمران خان

ملاقات میں وزیر اعظم نے مولاناطارق جمیل سے خصوصی دعاؤں کی بھی درخواست کی۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس سندھ کو لپیٹ میں لینے لگا،مزید 50کیسز کی تصدیق

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے
بغیر ہاتھ ملائے نہایت عقیدت کے ساتھ سینے پر ہاتھ رکھ کر
مولانا طارق جمیل کا اپنے دفتر میں استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  ہسپتال سے فرار کرونا کے مریضوں کی تلاش کیلئے پولیس کی ناکہ بندی

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے اس تک 94کیسز سامنے آچکے ہیں۔
جن میں بڑی تعداد سندھ سے ہے،جہاں کرونا کے مریضوں کی تعداد 76ہوگی ہے۔
جس کے بعد سندھ سے 76، بلوچستان میں 10، اسلام آباد میں 4، گلگت بلتستان میں 3 اور لاہور میں کورونا کا ایک مریض ہے۔

اسلام آباد(نیوز نامہ)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.