Urdu News and Media Website

کرونا وائرس کی تباہ کاریاں،دنیابھر میں سناٹا پھیلنے لگا

پوری دنیا میں جان لیوا کرونا وائرس کے پھیلنے کی رفتار تیز ہو گئی، جس کے بعد دنیا بھر میں سناٹا پھیلتا نظر آنے لگا۔

کرونا وائرس کےپھیلاؤ کے پیشِ نظر بیشتر ممالک میں تعلیمی ادارے بند ،بازاروں میں سناٹا چھایا ہوا ہے۔جان لیوا یہ مرض اب تک دنیا کے 157ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے،جبکہ اس خطرناک وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد بھی 6ہزار521سے تجاوز کر گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میںکرونا وائرس( COVID19)کے کیسز کی تعداد بڑھ کر
169,925 ہو گئی ہے، بعض ممالک میں اس وائرس کی ہلاکت خیزی نے
دنیا کو خوف میں مبتلا کر دیا ہے، دنیامیں سناٹا پھیلتا نظر آنے لگا ہے،
بڑے بڑے اسپورٹس ایونٹس منسوخ ہو چکے ہیں، کھیل کے میدان خالی ہو گئے،
نیو یارک اور لاس اینجلس میں اسکولز، ریسٹورنٹس اور پبلک مقامات بند کر دیے گئے،
ہالینڈ میں بھی ہائی الرٹ ہے، اسکولوں میں چھٹیاں دی گئیں، تفریحی مقامات سیل کر دیے گئے،
نیوزی لینڈ میں بھی عوامی اجتماعات پر پابندی لگ گئی،
جرمنی نے تمام پڑوسی ملکوں کے ساتھ سرحدیں بند کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس سندھ کو لپیٹ میں لینے لگا،مزید 50کیسز کی تصدیق

چین کے شہر ووہان سے سامنے آنے والے اس موضی وائرس نے دنیا بھر

میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1لاکھ70ہزار سے تجاوز کر گئی ہے،
جبکہ اس سے اب تک 6ہزار 526افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
جن میںبڑی تعداد چین کی ہے جس کے بعداٹلی میں سب سے
زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں،دوسرے ممالک میں بھی لاکتیں بڑھ رہی ہیں۔

چین میں ہلاکتیں 3,213 تک پہنچ گئیں، اٹلی میں 1809 وائرس کے ہاتھوں زندگی ہار چکے ہیں،

ایران میں 724 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، اسپین میں 294 مریضوں نے دم توڑا،
جبکہ فرانس میں 127 متاثرین ہلاک ہو چکے ہیں۔ جنوبی کوریا میں ہلاکتیں 75،
امریکا 69، برطانیہ 35، جاپان 25، نیدرلینڈز 20، جرمنی 13، سوئٹزرلینڈ 14،
فلپائن 12 اور عراق میں 10 ہلاکتیں واقع ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی وبا کرونا وائرس کی کتنی اقسام، زیادہ خطرناک کون سی ہے

اگر کرونا وائرس کے نئے کیسز کی بات کی جائے تو اس وقت سب سے زیادہ نئے کیسز

امریکا میں سامنے آ رہے ہیں، 102 نئے کیسز کے ساتھ امریکا میں متاثرہ افراد
کی تعداد 3782 ہو گئی ہے۔ چین میں 16 نئے کیسز کے بعد تعداد 80,860 ہو گئی ہے،
اٹلی میں کیسز کی تعداد 24747 ہے، ایران میں 13938، جنوبی کوریا میں 74 نئے کیسز
کے بعد تعداد 8236 ہو چکی۔ اسپین 7988، جرمنی 5813، فرانس 5423،
سوئٹزر لینڈ 2217، برطانیہ 1391، ناروے 1256، نیڈرلینڈ 1135،
سویڈن 1040، بیلجیم 886، ڈنمارک 864، آسٹریا 860،
جاپان 840، ملائیشیا 428، قطر 401، کینیڈا 341، آسٹریلیا 337،
یونان 331، چیکیا 293، اسرائیل 250، پرتگال 245، فن لینڈ 244،
سنگاپور 226، سلووینیا 219، بحرین 214، برازیل 203،
آئس لینڈ 180، مصر 126، عراق 124، سعودی عرب 118،
انڈونیشیا 117، بھارت 115، جبکہ پاکستان میں 94 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس کیا ہے؟ کہاں سے آیا اور کیسے پھیلا؟

کرونا وائرس سے اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بھی بڑھ کر 77,776 ہو چکی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کرونا وائرس کو عالمی وباء قرار دے چکا ہے۔کئی ممالک نے اپنی سرحدیں دوسرے
ممالک کیلئے بلکل بند کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 9سال پہلے ہی کرونا وائرس کے حملے کی پیشگوئی ہوچکی

واضح رہے کہ ابھی تک اس خطرناک وائرس کے خلاف کوئی ویکسین تیا ر نہیں کی جاسکی،
تاہم اسرائیل اور آسٹریلیا ویکیسن کی تیاری کے قریب پہنچنے کا دعویٰ کر چکے ہیں۔مگر
ابھی تک کرونا کا کوئی علاج سامنے نہیں آسکا ہے۔

لاہور(ویب ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.