Urdu News and Media Website

کرونا وائرس سندھ کو لپیٹ میں لینے لگا،مزید 50کیسز کی تصدیق

کرونا وائرس سند ھ کو اپنی لپیٹ میں لینے لگا،سندھ کیسز کی تعداد 76ہوگئی جبکہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 94ہوگئی ہے۔

سندھ کرونا وائرس کی لپیٹ میں آنے لگا مزید 50افراد میں کرونا کی تصدیق کے بعد تعداد 76ہوگئی جبکہ ملک میں 94مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطاقبق سندھ حکومت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ تفتان سے سکھر
آنے والے اب تک 50 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے
جب کہ 25 کیسز کراچی اور ایک کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قوم کو گھبرانے کی ضرورت نہیں،ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں:وزیراعظم عمران خان

ترجمان سندھ مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ سندھ میں کرونا وائرس کے
مجموعی کیسز کی تعداد 76 ہوگئی ہے اور 2 مریضوں کو صحت یابی کے بعد
ڈسچارج کردیا گیا ہے جب کہ 74 افراد کو آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔

سندھ میں کیسز کی تعداد میں اضافے کے بعد پاکستان بھر میں کیسز کی تعداد 94 تک جا پہنچی ہے۔

جن میں سندھ سے 76، بلوچستان میں 10، اسلام آباد میں 4، گلگت بلتستان میں 3 اور لاہور میں کورونا کا ایک مریض ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہسپتال سے فرار کرونا کے مریضوں کی تلاش کیلئے پولیس کی ناکہ بندی

اس کی علامات کیا ہیں؟

عالمی ادارہ صحت(ڈبلیوایچ او) کے مطابق کورونا وائرس کی علامات میں
سانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی اور نظام تنفس سے جڑی دیگر بیماریاں شامل ہیں۔

اس وائرس کی شدید نوعیت کے باعث گردے فیل ہوسکتے ہیں،
نمونیا اور یہاں تک کے موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گلو کار علی ظفر نے کرونا وائرس پر بھی گانا بنا دیا

ماہرین صحت کی ہدایات

ماہرین نے شہریوں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے عالمی ادارہ صحت کی سفارشات
کے مطابق ہدایات دیں ہیں جن ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگوں کو بار بار صابن سے
ہاتھ دھونے چاہئیں اور ماسک کا استعمال کرنا چاہیئے اور بیماری کی صورت میں
ڈاکٹر کے مشورے سے ادویات استعمال کرنی چاہیئے۔

کراچی(نیوز نامہ)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.