Urdu News and Media Website

قوم کو گھبرانے کی ضرورت نہیں،ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں:وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ،کرونا وائرس سے متعلق اقدامات کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ذاتی طورپر کرونا وائرس سے متعلق اقدامات کی مانیٹرنگ کر رہاہوں جلد قوم سے خطاب کروں گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’’میں قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ کرونا وائرس کے
تدارک کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی ذاتی طور پر نگرانی کررہا ہوں
اور جلد آپ سے مخاطب ہوں گا۔ عوام کو میری نصیحت ہے کہ کرونا سے بچاؤ کیلئے
حکومت کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔
احتیاط اگرچہ لازم ہے مگر ہیجان کی قطعاً ضرورت نہیں‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کرونا وائرس کے مزید 3 کیسز سامنے آگئے

 

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ

’’ہم خطرات سے پوری طرح آگاہ اور
چوکنے ہیں اور اپنے لوگوں کی صحت و سلامتی کیلئے مناسب انتظامات کرچکے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت (WHO) نے اس حوالے سے ہماری کاوشوں کو سراہا ہے
اور انہیں دنیا میں بہترین قرار دیا ہے‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: ووہان میں کرونا وائرس امریکی فوج نے پھیلایا:چین

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے مزید 3 کیسز سامنے آنے
کے بعد ملک میں کرونا کےمریضوں کی تعداد 31 ہو گئی ہے۔
گزشتہ روز وزیراعظم نے ملک بھر میں 5 اپریل تک مدارس سمیت
تمام تعلیمی ادارے بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں: ہسپتال سے فرار کرونا کے مریضوں کی تلاش کیلئے پولیس کی ناکہ بندی

اس کے ساتھ ساتھ 23مارچ کی پریڈ بھی منسوخ کر دی گئی ہے اور
پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کے شیڈول میں بھی تبدیلی کر دی گئی ہے
اور پی ایس ایل کے بقیہ میچز بغیر تماشائیوں کے کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی وبا کرونا وائرس کی کتنی اقسام، زیادہ خطرناک کون سی ہے؟

دوسری جانب چین سے سامنے آنے والاکرونا وائرس اب تک دنیاکے 145
سےزائدممالک پھیل چکاہے،کرونا وائرس سے متاثرہ افراد
کی تعداد 1لاکھ50ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جس میں سے
72ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
جبکہ اب تک یہ جان لیوا مرض 5ہزار 600سے زائد افراد کی جان لے چکاہے۔

اسلام آباد(نیوز نامہ)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.