Urdu News and Media Website

ہسپتال سے فرار کرونا کے مریضوں کی تلاش کیلئے پولیس کی ناکہ بندی

بھارت میں کرونا وائرس کے 5مشتبہ مریض ہسپتال سے بھاگ نکلے ،پولیس نے پورے شہرمیں ناکہ بندی کر دی۔

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ناگپور میں کرونا وائرس کے 5مشتبہ مریض ہسپتال سے فرار ہوگئے جس بعد پولیس کی بھی دوڑیں لگ گئیں،مریضوں کی تلاش کیلئے شہر بھر میں پولیس نے ناکہ بندی کر دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں
اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ اب تک 2افراد ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل کو کرونا وائرس کے خوف سے منسوخ کر دیا گیا

اور اب خبر سامنے آئی ہے کہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ناگپور میں
کرونا وائرس کے 5مشتبہ مریض ناگپور ہسپتال (Nagpur Hospital)سے
فرار ہوگئے ہیں ،جس کے بعد شہر میں عام شہریوں کیلئے بھی خطرہ بڑھ گیا ہے کہ
یہ مریض عام شہریوں کو بھی متاثر کر سکتے ہیں۔مریضوں کے ہسپتال سے فرار
ہونے کے بعد ناگپور پولیس بھی حرکت میں آگئی ہے اورمریضوں کی گرفتاری
کیلئے شہربھر میں ناکہ بندی اور چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر کے تعلیمی ادارے، مدارس بند،23مارچ کی پریڈ منسوخ

واضح رہے کہ بھارت میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 82ہوگئی
ہے اور اس خطرناک وائرس سے 2افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس نےکینیڈین وزیر اعظم کی اہلیہ کو بھی اپناشکار بنا لیا

دوسری جانب چین سے سامنے آنے والاکرونا وائرس اب تک دنیاکے 140
سےزائدممالک پھیل چکاہے،کرونا وائرس سے متاثرہ افراد
کی تعداد 1لاکھ45ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جس میں سے
72ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ووہان میں کرونا وائرس امریکی فوج نے پھیلایا:چین

جبکہ اب تک یہ جان لیوا مرض 5ہزار 400سے زائد افراد کی جان لے چکاہے۔
پاکستان میں بھی کرونا وائرس کے 28کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نئی دہلی(ویب ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.